0
Tuesday 13 Nov 2018 14:34

سندھ حکومت کی کئی ناکارہ گاڑیاں غائب ہونے کا انکشاف

سندھ حکومت کی کئی ناکارہ گاڑیاں غائب ہونے کا انکشاف
اسلام ٹائمز۔ سندھ حکومت کی متعدد قیمتی ناکارہ سرکاری گاڑیاں غائب ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔ تفصیلات کے مطابق سابق وزیراعلیٰ سندھ قائم علی شاہ کے دور میں استعمال ہونے والی قیمتی سرکاری گاڑیاں کراچی میں واقع بلوچستان ہاؤس کے احاطے میں موجود ہیں جہاں ان کی نمبر پلیٹس سمیت پرزے بھی غائب ہوچکے ہیں۔ ذرائع نے انکشاف کیا ہےکہ ان ناکارہ گاڑیوں میں سے کئی گاڑیاں غائب بھی ہوچکی ہیں۔ وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے ان تمام گاڑیوں کی نیلامی کا حکم دیا تھا اور محکمہ ٹرانسپورٹ نے گاڑیوں کی نیلامی کے لئے ستمبر 2018 میں فیصلہ بھی کیا تھا۔
خبر کا کوڈ : 760934
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش