0
Tuesday 13 Nov 2018 14:59

مشکل حالات میں حکومت سنبھالی، چند ماہ میں واضح تبدیلی نظر آئیگی، عمران خان

مشکل حالات میں حکومت سنبھالی، چند ماہ میں واضح تبدیلی نظر آئیگی، عمران خان
اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ آئندہ چند ماہ میں واضح تبدیلی دیکھنے میں آئے گی۔ اسلام آباد میں وزیراعظم عمران خان سے کراچی سے تعلق رکھنے والے ارکان قومی اسمبلی نے ملاقات کی، ملاقات کے دوران وزیراعظم نے کہا کہ عوام کے مسائل اجاگر کرنے اور ان کے حل میں اپنا کردار ادا کریں، بلاتخصیص عوام کے دکھ درد میں شریک ہوں، ہم نے مشکل حالات میں حکومت سنبھالی لیکن آئندہ چند ماہ میں واضح تبدیلی دیکھنے میں آئے گی۔ ملاقات کے دوران وزیراعظم نے دیوالی کے حوالے سے کیک کاٹا اور ہندوؤں کو دیوالی کی مبارک باد بھی دی۔
خبر کا کوڈ : 760944
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش