0
Tuesday 13 Nov 2018 22:37

زہر خورانی سے بچوں کی ہلاکت، سندھ حکومت بلاآخر متحرک ہو ہی گئی

زہر خورانی سے بچوں کی ہلاکت، سندھ حکومت بلاآخر متحرک ہو ہی گئی
اسلام ٹائمز۔ شہر قائد کے ریسٹورنٹ میں مضر صحت کھانا کھانے سے دو بچوں کی ہلاکت کے معاملے پر سندھ حکومت بالاآخر متحرک ہو ہی گئی اور سندھ فوڈ اتھارٹی کی نگرانی کیلئے 3 ارکان اسمبلی کو نامزد کر دیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق سندھ حکومت نے سندھ فوڈ اتھارٹی کو مزید فعال بنانے اور اتھارٹی کی کاروائیوں پر نظر رکھنے کیلئے کمیٹی بنا دی ہے۔ کمیٹی میں سہراب سرکی، سنجے پروانی اور گنہور خان اسرار شامل ہیں۔ کمیٹی فوڈ اتھارٹی کی کارکردگی کے متعلق سوالات اور بہتری کیلئے کام کرے گی۔ سندھ اسمبلی کے رکن اسمبلی سنجے پروانی کے مطابق فوڈ اتھارٹی کو بہتر بنانے میں اپنا کردار ادا کریں گے، چاہتے ہیں مستقبل میں زہریلا کھانا کھانے سے ہلاکتیں نہ ہوں۔
خبر کا کوڈ : 761014
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش