QR CodeQR Code

آئی جی سندھ کا صوبے بھر میں منشیات کیخلاف ہفتہ وار مہم کے آغاز کا حکم

13 Nov 2018 23:56

ہدایات جاری کرتے ہوئے سید کلیم امام نے کہا کہ ایسے مذموم اور گھناؤنے فعل کی سرپرستی کرنیوالے عناصر کے خلاف انتہائی سنجیدہ اور مؤثراقدامات اُٹھاتے ہوئے بھرپور اور منظم کاروائی کو یقینی بنایا جائے۔


اسلام ٹائمز۔ آئی جی سندھ ڈاکٹر سید کلیم امام نے صوبائی سطح پر منشیات کے خلاف ہفتہ وار مہم کے آغاز کی ہدایات جاری کرتے ہوئے زونل ڈی آئی جیز کراچی سمیت سندھ پولیس کی دیگر رینج کے ڈی آئی جیز سے کہا ہے کہ اپنی زیر نگرانی جنرل پبلک اور تعلیمی اداروں میں منشیات کی فراہمی اور فروخت میں ملوث گروہوں اور کارندوں سمیت ایسے مذموم اور گھناؤنے فعل کی سرپرستی کرنیوالے عناصر کے خلاف انتہائی سنجیدہ اور مؤثر اقدامات اُٹھاتے ہوئے بھرپور اور منظم کاروائی کو یقینی بنایا جائے اور اس حوالے سے بنائے گئے پروفارمے کے تحت متعلقہ ضلعوں کی سطح پر مجموعی کارکردگی پر مشتمل رپورٹ روزانہ کی بنیاد پر بوقت دس بجے تک cpocampaigns@gmail.com پر ای میل کریں۔


خبر کا کوڈ: 761041

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/761041/ا-ئی-جی-سندھ-کا-صوبے-بھر-میں-منشیات-کیخلاف-ہفتہ-وار-مہم-کے-آغاز-حکم

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org