0
Wednesday 14 Nov 2018 10:05

بھارتی فوج نے مزید 3 کشمیری شہید کر دیئے

بھارتی فوج نے مزید 3 کشمیری شہید کر دیئے
اسلام ٹائمز۔ بھارتی فوج نے مقبوضہ کشمیر میں ریاستی دہشت گردی کی تازہ کارروائیوں میں مزید 3 کشمیریوں کو شہید کر دیا۔ کشمیر میڈیا سروس کے مطابق بھارتی فوج کے نہتے اور معصوم کشمیریوں پر ظلم و ستم کا سلسلہ برقرار ہے اور آج پھر مقبوضہ وادی میں قابض فوج نے ظلم کا مظاہرہ کرتے ہوئے 3 کشمیریوں کو شہید کر دیا۔ بھارتی فوج نے کپواڑہ  اور جموں کے اضلاع میں سرچ آپریشن کی آڑ میں چادر اور چاردیواری کا تقدس پامال کرتے ہوئے زبردستی گھروں میں گھس پر تلاشی لی اور اس دوران فائرنگ کرکے 3 نوجوان کو شہید کیا۔ کشمیر میڈیا سروس کے مطابق قابض فوج نے کپواڑہ کے علاقے کیران میں  2 اور جموں کے علاقے اخنور میں ایک کشمیری کو محاصرہ کے دوران گولیاں ماریں۔

دوسری جانب مقبوضہ کشمیر میں بھارت اور اس کے قابض افواج کے خلاف بڑھتے ہوئے عوامی غم و غصے کے باوجود بھارتی حکومت 19دسمبر کو گورنر راج کی مدت پوری ہونے پر وہاں نام نہاد منتخب نمائندوں کو موقع دینے کے بجائے صدارتی راج نافذ کرنے پر غور کر رہی ہے۔
خبر کا کوڈ : 761069
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش