QR CodeQR Code

امیر عالمی تبلیغی جماعت حاجی عبدالوہاب کو ڈینگی بخار ہوگیا

14 Nov 2018 10:08

خاندانی ذرائع کے مطابق حاجی عبدالوہاب وینٹی لیٹر پرہیں، حاجی عبدالوہاب کی طبعیت پہلے ہی خراب تھی۔ ڈینگی بخار ہونے کہ باعث حاجی عبدالوہاب کی طبعیت انتہائی ناساز ہوگئی، ڈینگی بخار کی وجہ سے خون میں پلیٹ لیٹس بہت کم ہو گئے


اسلام ٹائمز۔ امیر عالمی تبلیغی جماعت حاجی عبدالوہاب کو ڈینگی ہوگیا، حاجی عبدالوہاب کو تشویشناک حالت میں ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ خاندانی ذرائع کے مطابق حاجی عبدالوہاب وینٹی لیٹر پرہیں، حاجی عبدالوہاب کی طبعیت پہلے ہی خراب تھی۔ ڈینگی بخار ہونے کہ باعث حاجی عبدالوہاب کی طبعیت انتہائی ناساز ہوگئی، ڈینگی بخار کی وجہ سے خون میں پلیٹ لیٹس بہت کم ہو گئے، وائٹ سیلز بھی کم ہیں، قوت مدافعت میں بھی خاصی کمی واقع ہو گئی ہے۔ مولانا عبدالوہاب سے کسی کو ملنے نہیں دیا جا رہا، ڈاکٹرز کے علاؤہ کوئی بھی کمرے میں نہیں جا سکتا۔
 


خبر کا کوڈ: 761070

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/761070/امیر-عالمی-تبلیغی-جماعت-حاجی-عبدالوہاب-کو-ڈینگی-بخار-ہوگیا

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org