QR CodeQR Code

ایس پی طاہر داوڑ کا مبینہ قتل، اسلام آباد پولیس ٹیم تفتیش کیلئے پشاور پہنچ گئی

14 Nov 2018 11:00

اسلام آباد پولیس کی خصوصی ٹیمیں تفتیش کیلئے پشاور پہنچ گئی ہیں جنہوں نے خیبر پختونخوا پولیس اور خفیہ اداروں کے حکام سے ملاقاتیں کیں۔ گذشتہ روز وزیر داخلہ شہریار آفریدی سے بھی اس بارے میں سوال پوچھا گیا تو انہوں نے ایس پی طاہر داوڑ کی موت کی تصدیق کرنے سے انکار کر دیا تھا۔


اسلام ٹائمز۔ دارالحکومت سے اغواء ہونے والے خیبر پختونخوا پولیس کے اعلٰی افسر ایس پی طاہر داوڑ کی ہلاکت کی تصدیق نہ ہوسکی۔ سوشل میڈیا پر خبریں گرم ہیں اور تصاویر گردش کر رہی ہیں کہ ایس پی طاہر داوڑ کو افغانستان میں قتل کر دیا گیا ہے۔ اسلام آباد پولیس کی خصوصی ٹیمیں تفتیش کیلئے پشاور پہنچ گئی ہیں جنہوں نے خیبر پختونخوا پولیس اور خفیہ اداروں کے حکام سے ملاقاتیں کیں۔ طاہر داوڑ کے بھائی فرمان احمد الدین نے کہا ہے کہ تاحال ان کے متعلق کوئی معلومات نہیں ملی ہیں۔ گذشتہ روز وزیر مملکت برائے داخلہ شہریار آفریدی سے بھی اس بارے میں سوال پوچھا گیا تو انہوں نے ایس پی طاہر داوڑ کی موت کی تصدیق کرنے سے انکار کر دیا تھا۔ طاہر داوڑ کو گذشتہ ماہ اسلام آباد کے علاقے جی ٹین فور سے اغواء کیا گیا تھا۔


خبر کا کوڈ: 761084

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/761084/ایس-پی-طاہر-داوڑ-کا-مبینہ-قتل-اسلام-آباد-پولیس-ٹیم-تفتیش-کیلئے-پشاور-پہنچ-گئی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org