0
Wednesday 14 Nov 2018 11:08

خیبر پختونخوا میں شدید زلزلے کے جھٹکے

خیبر پختونخوا میں شدید زلزلے کے جھٹکے
اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا کے مختلف شہروں میں شدید زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے جس کے باعث لوگوں میں خوف وہراس پایا جاتا ہے۔ تفصیلات کے مطابق پشاور، ہنگو، سوات اور مینگورہ میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے، جس کے باعث شہری ڈر کے مارے گھروں سے باہر نکل آئے۔ زلزلہ پیما مرکز کا کہنا ہے کہ زلزلے کا مرکز افغانستان میں کوہ ہندوکش کا علاقے تھا، زلزلے کی شدت 5.1 اور گہرائی 90 کلو میٹر ریکارڈ کی گئی۔ گذشتہ روز ہی صوبہ بلوچستان کے ضلع خضدار اور گردونواح میں شدید زلزے کے جھٹکے محسوس کئے تھے۔ بعد ازاں لوگوں میں شدید ڈر کا عنصر دکھائی دیا تھا۔ خیال رہے کہ رواں سال مارچ میں خیبر پختونخوا کے علاقے پشاور، ایبٹ آباد مردان اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے تھے۔ یاد رہے کہ 8 اکتوبر 2005ء میں آزاد کشمیر سمیت مختلف علاقوں میں تباہ کن زلزلہ آیا تھا جس کے نتیجے میں شدید جانی و مالی نقصان کا سامنا ہوا تھا، متاثرہ علاقوں میں آج بھی ترقیاتی کام جاری ہیں۔
خبر کا کوڈ : 761089
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب