0
Wednesday 14 Nov 2018 12:23

نیپرا نے بجلی کی قیمت میں مزید اضافہ کر دیا

نیپرا نے بجلی کی قیمت میں مزید اضافہ کر دیا
اسلام ٹائمز۔ نیپرا نے بجلی کی قیمت میں 41 پیسے فی یونٹ اضافے کی منظوری دے دی ہے۔ نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) میں بجلی کی قیمت کے حوالے سے سماعت ہوئی، جس میں نیپرا نے کوئلے اور ایل این جی والے پلانٹس کم چلائے جانے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ان پلانٹس چلانے سے صارفین کو زیادہ ریلیف مل سکتا تھا۔ سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی (سی پی پی اے) نے موقف اختیار کیا کہ ایل این جی کم ملنے سے پلانٹ نہیں چلائے گئے، جس پر چیئرمین نیپرا نے کہا کہ ایل این جی نہ ملنا جواز نہیں تحریری جواب جمع کرائیں، فرنس آئل والے پلانٹس کو کوئلے پر چلایا جاتا تو فی یونٹ 59 پیسے کمی ہوسکتی تھی۔ بعدازاں نیپرا نے بجلی کی قیمت میں 41 پیسے فی یونٹ اضافے کی منظوری دے دی تاہم بجلی کی قیمتیں بڑھنے کا اطلاق کے الیکٹرک پر نہیں ہو گا، اضافہ اکتوبر کی فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کیا گیا جب کہ فیصلے سے صارفین پر 3 ارب 80 کروڑ روپے کا بوجھ پڑے گا۔ واضح رہےسینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی نے بجلی کی قیمت فی یونٹ 64 پیسے مہنگی کرنے کی درخواست کی تھی۔
خبر کا کوڈ : 761103
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش