0
Wednesday 14 Nov 2018 12:13

عوام جعلی فون کالز پر کسی کو اپنے کوائف یا معلومات فراہم نہ کریں، اسٹیٹ بینک

عوام جعلی فون کالز پر کسی کو اپنے کوائف یا معلومات فراہم نہ کریں، اسٹیٹ بینک
اسلام ٹائمز۔ اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے ہدایت جاری کی ہے کہ جعلی فون کالز پر عوام ذاتی تفصیلات فراہم کرنے سے گریز کریں۔ اسٹیٹ بینک کی جانب سے عوام کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ خود کو اسٹیٹ بینک سے وابستہ اہلکار ظاہر کرنے والے افراد کی جعلی کالز پر اپنے قومی شناختی کارڈ، بینک اکاؤنٹ نمبر اور پاس ورڈ جیسی ذاتی معلومات فراہم نہ کریں۔ ایسے واقعات کے بارے میں قانون نافذ کرنے والے اداروں کو آگاہ کیا جائے اور ذاتی معلومات کے افشا ہونے کی صورت میں پہنچنے والے نقصان کے سلسلے میں فوری طور پر اپنے بینک سے رابطہ کریں۔ ترجمان اسٹیٹ بینک کے مطابق جعلسازوں کی جانب سے عوام کو بار بار فون کالز موصول ہو رہی ہیں، جو خود کو اسٹیٹ بینک یا دیگر ایجنسیوں کا اہلکار ظاہر کرکے کمرشل بینکوں میں کھولے گئے اکاؤنٹ کے متعلق ذاتی معلومات حاصل کرنے کی کوشش کرتے ہیں اور یہ دھمکی بھی دیتے ہیں کہ کوائف کی تصدیق نہ ہونے کی صورت میں ان کے کھاتوں کو بند یا منجمد کر دیا جائے گا۔ اسٹیٹ بینک کی جانب سے ہدایت کی گئی ہے کہ عوام ایسی فون کالز پر کسی بھی شخص کو اپنے کوائف یا معلومات فراہم نہ کریں۔
 
خبر کا کوڈ : 761107
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش