QR CodeQR Code

ساہیوال میں سی ٹی ڈی پولیس کی کارروائی، 3 دہشت گرد گرفتار

14 Nov 2018 13:13

سی ٹی ڈی ذرائع کے مطابق دہشت گردوں کی شناخت محمدعباس عرف حمزہ، سعیداللہ خان، موسی خان عرف روحانی کے نام سے ہوئی ہے اور ان کا تعلق کالعدم تنظیم سے ہے۔


اسلام ٹائمز۔ کائونٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) پولیس نے ساہیوال میں کارروائی کے دوران 3 دہشت گردوں کو  گرفتار کرلیا، سی ٹی ڈی ذرائع کا کہنا ہے کہ دہشت گردوں کو 9 ایل ملتان روڈ پر موٹر سائیکل کی تلاشی کے دوران گرفتار کیا گیا جب کہ دہشت گردوں کے قبضے سے ڈیٹونیٹر، بارودی مواد، پسٹل اور گولیاں بھی برآمد ہوئی ہیں۔ سی ٹی ڈی ذرائع کے مطابق دہشت گردوں کی شناخت محمد عباس عرف حمزہ، سعیداللہ خان، موسی خان عرف روحانی کے نام سے ہوئی ہے اور ان کا تعلق کالعدم تنظیم سے ہے، دہشت گرد بم دھماکے سے کسی شخصیت کو ٹارگٹ بنانا چاہتے تھے۔


خبر کا کوڈ: 761140

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/761140/ساہیوال-میں-سی-ٹی-ڈی-پولیس-کی-کارروائی-3-دہشت-گرد-گرفتار

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org