0
Wednesday 14 Nov 2018 13:16

مکران میں گیس کے بڑے ذخائر دریافت

مکران میں گیس کے بڑے ذخائر دریافت
اسلام ٹائمز۔ پاکستان میں مکران کی ساحلی پٹی میں گیس کے بڑے ذخائر دریافت ہوئے ہیں، ان ذخائر کی موجودگی کا انکشاف جوائنٹس چیفس آف اسٹاف کمیٹی کے چیئرمین جنرل زبیر محمود حیات نے کیا ہے۔ فیوچرز کانفرس سے خطاب میں جنرل زبیر محمود حیات نے کہا ہے کہ یورپی سروے کے مطابق پاکستانی دنیا کے عقلمند ترین افراد میں چوتھے نمبر پر ہیں، ملک میں معدنیات کے اربوں ڈالرز کے ذخائر موجود ہیں۔ تقریر کے بعد سوالوں کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ افغانستان میں آنے والے کل کے بجائے گزرے ہوئے کل میں امن کے خواہاں رہے ہیں، لیکن صرف پاکستان افغانستان میں امن نہیں لا سکتا۔ جوائنٹس چیفس آف اسٹاف کمیٹی کے چیئرمین نے بتایا کہ مکران کے ساحل پر حالیہ اوشیونو گرافی سروے میں بڑے گیس ذخائر دریافت ہوئے ہیں، پاکستان 2030ء میں صرف نیو کلیئر توانائی سے 8800 میگا واٹ بجلی پیدا کرے گا۔ انہوں نے کہا کہ نوجوانوں کی بڑی تعداد ملک کی ترقی کا زینہ ہے اور بڑی تعداد میں فیس بک، واٹس ایپ اور ٹیوٹر کے استعمال کی بنیاد پر ملک ای کامرس میں بہت تیزی سے ترقی کی راہ بنا سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ شیل آئل کے ذخائر کے اعتبار سے پاکستان دنیا میں نویں نمبر پر ہے جبکہ ملک میں معدنیات کے اربوں ڈالرز کے ذخائر موجود ہیں۔ تقریر کے بعد سوالوں کے جواب میں جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی چیئرمین کا کہنا تھا کہ انہوں نے اپنی 43 سالہ سروس میں کبھی بھی افغانستان کے لیے اسٹریٹیجک ڈیپتھ کا لفظ نہیں سنا۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ افغانستان میں آنے والے کل کے بجائے گزرے ہوئے کل میں امن کے خواہاں رہے ہیں، لیکن صرف پاکستان افغانستان میں امن نہیں لا سکتا۔
خبر کا کوڈ : 761142
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش