0
Wednesday 14 Nov 2018 14:04

سینیٹ کی 2 نشستوں پر الیکشن کل ہوگا، 10 امیدوار میدان میں

سینیٹ کی 2 نشستوں پر الیکشن کل ہوگا، 10 امیدوار میدان میں
اسلام ٹائمز۔ سینیٹ کی خالی ہونے والی دو نشستوں پر ضمنی انتخاب کل ہوگا۔ جس میں پنجاب اسمبلی کے 369 اراکین اسمبلی اپنا حق رائے دہی استعمال کریں گے۔ پنجاب سے سینیٹ کی خالی ہونے والی دو نشستوں پر پنجاب اسمبلی کی اراکین 15 نومبر کو اپنا حق رائے دہی استعمال کریں گے۔ جس کے لئے پنجاب اسمبلی کو ہی پولنگ اسٹیشن بنایا گیا ہے، جس کا کنٹرول الیکشن کمیشن نے سنبھال لیا ہے۔ الیکشن کمیشن کے مطابق پنجاب سے سینیٹ کی خالی دونوں نشستوں پر کاغذات نامزدگی 31 اکتوبر کو جمع کرائے گئے تھے جبکہ انتخاب میں صوبائی الیکش کمشنر ظفر حسین ریٹرننگ افسر ہوں گے۔

دونوں نشستوں کے لئے دس امیدوار میدان میں موجود ہیں جبکہ ایک امیدوار جمشید اقبال کے کاغذات نامزدگی مسترد کر دیئے گئے تھے۔ سینیٹ کی جنرل نشست کے لئے تین جبکہ خواتین کی مخصوص نشست پر سات امیدوار مد مقابل ہیں۔ جنرل نشست پر ولید اقبال، سعود مجید اور شیخ عابد وحید میدان میں موجود ہیں جبکہ خواتین کی مخصوص نشست پر سیمی ایزدی، تنزیلہ عمران خان، عشرت اشرف، زرقا تیمور، عاصمہ شجاع، سائرہ افضل اور روبینہ شاہین حصہ لے رہی ہیں۔
خبر کا کوڈ : 761167
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش