0
Wednesday 14 Nov 2018 16:06

افغانستان نے ایس پی طاہر داوڑ کا جسد خاکی پاکستان کے حوالے کر دیا

افغانستان نے ایس پی طاہر داوڑ کا جسد خاکی پاکستان کے حوالے کر دیا
اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا پولیس کے اعلیٰ افسر ایس پی طاہر داوڑ کا جسد خاکی افغانستان نے پاکستان کے حوالے کر دیا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ شہید ایس پی طاہر داوڑ کا جسد خاکی جلال آباد میں پاکستانی قونصل خانے کے اعلیٰ عہداروں کے حوالے کر دیا گیا ہے، جو کچھ دیر بعد طورخم بارڈر پہنچایا جائے گا۔ دوسری جانب سی سی پی او پشاور قاضی جمیل کا کہنا ہے کہ جب تک لاش نہیں مل جاتی، طاہر داوڑ کی شہادت کی تصدیق نہیں کرسکتے، سوشل میڈیا کے ذریعے معلومات مل رہی ہیں، ہماری ٹیم افغان بارڈر پر موجود ہے، جب لاش ملے گی تو خیبر پختونخوا پولیس بیان جاری کرے گی۔ واضح رہے کہ طاہر داوڑ کو گذشتہ ماہ اسلام آباد کے علاقے جی ٹین فور سے اغوا کیا گیا تھا، جبکہ گذشتہ روز سے سوشل میڈیا پر خبریں اور تصاویر گردش کر رہی ہیں کہ ایس پی طاہر داوڑ کو افغانستان میں قتل کر دیا گیا ہے۔
خبر کا کوڈ : 761183
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش