QR CodeQR Code

نئے بھرتی ہونیوالے کسی ڈاکٹر کو فارغ نہیں کیا جائے گا، ڈپٹی کمشنر ملتان

14 Nov 2018 16:43

ملتان میں اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے مدثر ریاض کا کہنا تھاکہ جن ڈاکٹروں کی بھرتی پنجاب پبلک سروس کمیشن کے ذریعے دوسرے اضلاع میں ہوئی ہے ان کو بھی اپنے ضلع میں واپس لانے کیلئے اقدامات کئے جائیں گے۔


اسلام ٹائمز۔ ڈپٹی کمشنرملتان مدثر ریاض ملک نے کہا ہے کہ تمام نئے بھرتی ہونے والے ڈاکٹروں میں سے کسی کو بھی فارغ نہیں کیا جائے گا، بلکہ وہ اپنے فرائض منصبی اپنے اپنے ڈیوٹی اسٹیشن پر انجام دیتے رہیں گے، جن ڈاکٹروں کی بھرتی پنجاب پبلک سروس کمیشن کے ذریعے دوسرے اضلاع میں ہوئی ہے، ان کو بھی اپنے ضلع میں واپس لانے کیلئے اقدامات کئے جائیں گے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے نئے بھرتی ہونے والے ڈاکٹروں سے خطاب کرتے ہوئے کیا، اس موقع پر سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر منور عباس، ایم ایس شہباز شریف ہسپتال ڈاکٹر نبیل سلیم اور ڈاکٹر عطاءالرحمن بھی موجود تھے۔ ڈپٹی کمشنر نے مزید کہا کہ جو ڈاکٹر اپنی ڈیوٹی کے ساتھ پڑھائی بھی جاری رکھنا چاہتے ہیں انہیں پورا حق ہے مگر ڈیوٹی کے وقت صرف مریضوں کو فوقیت دیں۔


خبر کا کوڈ: 761189

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/761189/نئے-بھرتی-ہونیوالے-کسی-ڈاکٹر-کو-فارغ-نہیں-کیا-جائے-گا-ڈپٹی-کمشنر-ملتان

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org