0
Wednesday 14 Nov 2018 16:53

ماضی میں جنوبی پنجاب کو پسماندہ رکھا گیا اب ایسا نہیں ہوگا، وزیراعلٰی پنجاب

ماضی میں جنوبی پنجاب کو پسماندہ رکھا گیا اب ایسا نہیں ہوگا، وزیراعلٰی پنجاب
اسلام ٹائمز۔ وفاقی پارلیمانی سیکرٹری وزارت خزانہ مخدومزادہ زین حسین قریشی نے لاہور میں وزیراعلٰی پنجاب عثمان بزدار سے ملاقات کی اور جنوبی پنجاب کی سیاسی اور علاقائی صورتحال کے بارے بات چیت کی، اس موقع پر عثمان بزدار نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جنوبی پنجاب کو ماضی میں جان بوجھ کر پسماندہ رکھا گیا، یہاں کے وسائل اور پراجیکٹس کو اپر پنجاب میں منتقل کیا گیا اب ایسا نہیں ہوگا۔ جنوبی پنجاب کے عوام کی محرومیاں دور کریں گے، یہاں کی پسماندگی ختم کریں گے اور ترقی کا رخ جنوبی پجاب کی طرف موڑیں گے۔ یہاں کے لوگوں کا حق دے کر رہیں گے۔ انہوں نے کہا بہت جلد جنوبی پنجاب کے ترقیاتی منصوبوں کا اعلان کریں گے، پارلیمانی سیکرٹری مخدوم زادہ زین حسین قریشی نے وزیراعلٰی کو ملتان کے دورہ کی دعوت دی جو انہوں نے قبول کرلی۔
خبر کا کوڈ : 761191
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش