0
Wednesday 14 Nov 2018 16:58

کراچی میں چھائی دھند اسموک میں تبدیل

کراچی میں چھائی دھند اسموک میں تبدیل
اسلام ٹائمز۔ کراچی میں سمندری ہوائیں رکنے کے بعد فضاء میں دھواں چھا گیا ہے اور صبح سے چھائی ہوئی دھند اب اسموک میں تبدیل ہوگئی ہے۔ واضح رہے کہ کراچی سمیت سندھ بھر میں آج صبح سے دھند چھائی ہوئی ہے اور موسم میں معمولی سی ٹھنڈ بھی محسوس کی جاسکتی ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں 3 دن سے سمندری ہوائیں نہ چلنے اور ہوا میں نمی کا زائد تناسب اسموک کا باعث بن رہا ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے علاقے میں حد نگاہ ایک کلومیٹر ہے۔ دوسری جانب خیبر پختونخوا کے مختلف شہروں پشاور، سوات، مالم جبہ، لوئر دیر اور صوابی میں صبح سویرے بارش کے بعد سردی میں اضافہ ہوگیا جب کہ اسلام آباد اور راولپنڈی کے بعض مقامات پر بھی صبح سویرے بارش ہوئی۔

ملک کے بالائی علاقے دیامر، نیاٹ داریل، تانگیر اور بابو سر ٹاپ پر وقفے وقفے سے برف باری کا سلسلہ جاری ہے جس سے خنکی میں مزید اضافہ ہوگیا۔ محکمہ موسمیات کی جانب سے آج ملک کے بالائی علاقوں میں مطلع ابر آلود رہنے کی پیش گوئی کی گئی ہے جب کہ راولپنڈی ڈویژن، کشمیر، گلگت بلتستان، مالاکنڈ اور ہزارہ میں چند ایک مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش اور پہاڑوں پر برف باری کا امکان ہے۔
 
خبر کا کوڈ : 761192
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش