0
Wednesday 14 Nov 2018 17:40

آسیہ بی بی کا کیس عدالت میں ہے اور وہ پاکستان میں ہی ہے، شاہ محمود قریشی

آسیہ بی بی کا کیس عدالت میں ہے اور وہ پاکستان میں ہی ہے، شاہ محمود قریشی
اسلام ٹائمز۔ وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ آسیہ بی بی پاکستان میں ہی ہے اورمعاملہ عدالت میں ہونے کی وجہ سے اس پرکم بات کرنی چاہیے۔ وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سینیٹ کی خارجہ امورکمیٹی کے اجلاس میں وزیراعظم کے دورہ سعودی عرب اور چین سمیت پاک افغان اور پاک بھارت تعلقات پر بریفنگ دی اور پاک بھارت مذاکرات اور کشمیر کے حوالے سے اپنے موقف سے آگاہ کیا۔ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ 5 فروری کو لندن میں عالمی رپورٹس پرکانفرنس کا انعقاد کریں گے، اس کانفرنس میں قومی نکتہ نظربیان کیا جائے گا، بھارت میں انتخابات تک بھارت سے مذاکرات کے بارے کوئی پیش رفت نظرنہیں آئے گی۔ انہوں نے کہا کہ آسیہ بی بی پاکستان میں ہی ہیں، اس وقت مسئلہ عدالت میں اس لیے کم بات کرنی چاہیے۔
 
خبر کا کوڈ : 761205
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش