QR CodeQR Code

باجوڑ، سکیورٹی فورسز نے سرحد پار شدت پسندوں کا حملہ ناکام بنا دیا

14 Nov 2018 18:38

سکیورٹی فورسز کی بروقت جوابی کارروائی کے نتیجے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا اور شدت پسند بھاگ گئے، جبکہ جوابی کارروائی میں ایک شدت پسند کمانڈر ہلاک ہوگیا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ سکیورٹی فورسز نے باجوڑ میں پاک افغان سرحد کے قریب دہشت گردوں کا حملہ ناکام بنایا ہے۔ ذرائع کے مطابق دہشت گردوں نے باجوڑ میں غاخی چیک پوست پر حملہ کیا، لیکن سکیورٹی فورسز کی بروقت جوابی کارروائی کے نتیجے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا اور شدت پسند بھاگ گئے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ جوابی کارروائی میں ایک شدت پسند کمانڈر ہلاک ہوگیا ہے۔ واضح رہے کہ ہمسایہ ملک افغانستان کے سر زمین سے اکثر اوقات شدت پسندوں کی جانب سے حملے کئے جاتے ہیں۔ پاکستانی حکام نے سرحد پار حملوں کا معاملہ افغان حکام کیساتھ کئی بار اُٹھایا ہے لیکن اسکا کوئی مثبت رد عمل سامنے نہیں آیا ہے۔


خبر کا کوڈ: 761217

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/761217/باجوڑ-سکیورٹی-فورسز-نے-سرحد-پار-شدت-پسندوں-کا-حملہ-ناکام-بنا-دیا

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org