QR CodeQR Code

سائبر حملے کے جواب کا کوئی بھی طریقہ اختیار کر سکتے ہیں،امریکا کو اصل خطرہ روس،چین اور ایران سے ہے، پینٹاگون

1 Jun 2011 20:44

اسلام ٹائمز:پینٹاگون کے ترجمان کرنل ڈیو لاپین نے کہا کہ پینٹا گون سائبر حملوں سے دفاع کے لئے حکمت عملی وضع کر رہا ہے، جو دو سے تین ہفتوں میں تیار ہو جائے گی۔ انٹرنیٹ وار فیئر کے دور میں سائبر حملوں کے متعلق یہ پہلی فوجی رہنما ہدایات ہوں گی


واشنگٹن:اسلام ٹائمز۔ امریکی محکمہ دفاع پینٹاگون نے کہا ہے کہ اگر امریکا پر سائبر حملہ کیا گیا تو اس کا جواب دینے کے لئے کوئی بھی طریقہ استعمال کیا جا سکتا ہے۔ پینٹاگون کے ترجمان کرنل ڈیو لاپین Dave Lapan نے پریس کانفرنس کے دوران کہا کہ سائبر حملے کا جواب سائبر حملے سے دینا ضروری نہیں۔ اگر امریکا پر سائبر حملہ کیا گیا تو اس کا جواب دینے کے لئے تمام آپشنز پر غور کیا جائے گا۔ انہوں نے بتایا کہ پینٹا گون سائبر حملوں سے دفاع کے لئے حکمت عملی وضع کر رہا ہے، جو دو سے تین ہفتوں میں تیار ہو جائے گی۔ انٹرنیٹ وار فیئر کے دور میں سائبر حملوں کے متعلق یہ پہلی فوجی رہنما ہدایات ہوں گی۔ ترجمان نے بتایا کہ سو سے زائد انٹیلی جنس ادارے امریکی نیٹ ورکس کو توڑنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ یہ واقعات 1990ء کے آخر سے ہو رہے ہیں اور امریکا کو اصل خطرہ روس، چین اور ایران سے ہے۔


خبر کا کوڈ: 76122

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/76122/سائبر-حملے-کے-جواب-کا-کوئی-بھی-طریقہ-اختیار-کر-سکتے-ہیں-امریکا-کو-اصل-خطرہ-روس-چین-اور-ایران-سے-ہے-پینٹاگون

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org