0
Wednesday 14 Nov 2018 20:47

عید میلادالنبی کے جلوسوں میں کوئی رکاوٹ برداشت نہیں کریں گے، صاحبزادہ حامد رضا

عید میلادالنبی کے جلوسوں میں کوئی رکاوٹ برداشت نہیں کریں گے، صاحبزادہ حامد رضا
اسلام ٹائمز۔ سنی اتحاد کونسل پاکستان کے چیئرمین صاحبزادہ حامد رضا نے کہا ہے کہ حکومت آسیہ مسیح کے معاملے میں بیرونی دباؤ مسترد کرے، بیرونی قوتیں پاکستان کے اندرونی معاملات میں مداخلت سے باز آ جائیں، ماضی میں وزارت مذہبی امور میں قائم کیا گیا تحفظ ناموس رسالت سیل دوبارہ بحال کیا جائے، حکومت کے سو روزہ ایجنڈے کی کسی شق پر عمل نہیں ہوا، حکومت کی کارکردگی خراب ہی نہیں مضحکہ خیز بھی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کی خاتون ممبر پارلیمنٹ کی یہودیت نوازی شرمناک ہے، وزیراعظم عاصمہ حدید سے وضاحت طلب کرے اور اسرائیل کے حوالے سے حکومتی موقف قوم کے سامنے پیش کیا جائے، پاک سرزمین پر یہودی ایجنڈا نہیں چلنے دیں گے، عید میلادالنبی کے جلوسوں میں کوئی رکاوٹ برداشت نہیں کریں گے، عید میلادالنبی عقیدت و احترام کے ساتھ منانے کی تیاریاں مکمل کر لی ہیں۔ میلادالنبی کے جلسے جلوسوں کی سیکورٹی پر شدید تحفظات ہیں۔ عید میلاد کے ہر جلسے جلوس میں ناموس رسالت کے تحفظ کا حلف اٹھایا جائے گا۔ ان خیالات کا اظہار انھوں نے سنی اتحاد کونسل کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

صاحبزادہ حامد رضا نے مزید کہا کہ حکومت اور اپوزیشن سیاسی استحکام کیلئے مشترکہ کوششیں کریں، اندرونی و بیرونی خطرات سے دوچار پاکستان سیاسی محاذ آرائی کا متحمل نہیں ہو سکتا، قوم کو مایوسی اور ملک کو بحرانوں سے نکالنے کیلئے اجتماعی کوششوں کی ضرورت ہے، قومی معیشت کے استحکام کیلئے حکومت اور اپوزیشن مل کر‘‘ میثاق معیشت‘‘ تیار کریں، عوامی مسائل کے حل اور ملکی استحکام کیلئے نیشنل ایجنڈہ کی تیاری وقت کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ 7 سو ارب سے زائد کی منی لانڈرنگ اور پانچ ہزار جعلی اکاؤنٹس ملکی اداروں کی کارکردگی پر سوالیہ نشان ہے، پاک فوج کی کردار کشی کرنیوالے ملک دشمن قوتوں کے ایجنٹ ہیں، پاک فوج نے ملک کو دہشتگردی کے ناسور سے نجات دلانے کیلئے بے مثال جنگ لڑی ہے۔ پاکستان دشمن قوتیں پاک فوج کو متنازعہ بنا کر پاکستان میں شام، عراق اور لیبیا جیسے حالات پیدا کرنا چاہتی ہیں، پاکستان میں انتشار اور فساد پھیلا کر خانہ جنگی کا ماحول بنانا عالمی گریٹ گیم کا حصہ ہے۔
خبر کا کوڈ : 761240
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش