1
0
Wednesday 14 Nov 2018 22:19

کراچی، کے ایم سی نے ایمپریس مارکیٹ کے بعد ایک اور گرینڈ آپریشن کی تیاری کرلی

کراچی، کے ایم سی نے ایمپریس مارکیٹ کے بعد ایک اور گرینڈ آپریشن کی تیاری کرلی
اسلام ٹائمز۔ کراچی میونسپل کارپوریشن (کے ایم سی) نے ایمپریس مارکیٹ کے بعد ایک اور گرینڈ آپریشن کی تیاری کرلی ہے، چڑیا گھر کے اطراف قائم 400 دکانیں بھی تجاوزات قرار دے کر گرا دی جائیں گی۔ تفصیلات کے مطابق کے ایم سی نے ایمپریس مارکیٹ میں کامیاب کارروائی کے بعد اب کراچی کے ایم اے جناح روڈ پر واقع لنڈا بازار (لائٹ ہاؤس)، نشتر روڈ پر واقع کراچی کے قدیم چڑیا گھر کی چار دیواری کے اطراف بنائی گئی دکانوں، رہائش گاہوں اور دفاتر کو بھی فوری ختم کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔ اس حوالے سے کے ایم سی ذرائع نے بتایا کہ چڑیا گھر کے اطراف میں قائم 400 دکانوں اور ان کے اوپر دفاتر اور رہائش گاہوں کو مسمار کیا جائے گا، یہ تجاوزات چڑیا گھر کی سرکاری زمین پر قائم کی گئی ہیں، تجاوزات کو گرا کر وہاں گرل لگائی جائے گی۔

تجاوزات کے خاتمے کے بعد چڑیا گھر کے پاس سے گزرنے والے لوگ اپنی گاڑیوں سے بھی جانوروں کو دیکھ سکیں گے۔ اس کے علاوہ ذرائع نے یہ بھی بتایا کہ قدیمی ایمپریس بلڈنگ کے اندر موجود دکانوں کیخلاف بھی آپریشن شروع ہوگا، تاریخی عمارت میں قائم 200 دکانیں مسمار کرکے وہاں آرٹ گیلری قائم کی جائے گی، دکانداروں نے سامان کی منتقلی کا کام شروع کردیا ہے۔
خبر کا کوڈ : 761253
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

faraz sultan
Asia/Pacific Region
very good
ہماری پیشکش