QR CodeQR Code

پاکستان سنی تحریک کا عید میلادالنبیؐ کے موقع پر فول پروف سیکیورٹی انتظامات کا مطالبہ

14 Nov 2018 23:21

کراچی میں اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے پی ایس ٹی کے سربراہ ثروت اعجاز قادری نے کہا کہ گورنر سندھ، وزیراعلیٰ سندھ، کمشنر کراچی میلاد جلوس کو مکمل سیکیورٹی فراہم کرنے کیلئے ہر ممکن اقدامات کو یقینی بنائیں، میلاد جلوس، ریلیوں اور جلسوں کو لاؤڈ اسپیکر ایکٹ سے مستثنیٰ قرار دیا جائے۔


اسلام ٹائمز۔ پاکستان سنی تحریک کے سربراہ محمد ثروت اعجاز قادری نے کہا ہے کہ عید میلادالنبیﷺ کے جلسے، جلوس اور میلاد ریلیوں کیلئے فول پروف انتظامات کئے جائیں، گورنر سندھ، وزیراعلیٰ سندھ، کمشنر کراچی میلاد جلوس کو مکمل سیکیورٹی فراہم کرنے کیلئے ہر ممکن اقدامات کو یقینی بنائیں، میلاد جلوس، ریلیوں اور جلسوں کو لاؤڈ اسپیکر ایکٹ سے مستثنیٰ قرار دیا جائے، ان خیالات کا اظہار انہوں نے کراچی میں مرکز اہلسنت پر مرکزی رابطہ کمیٹی، علماء بورڈ، وکلاء بورڈ کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ ثروت اعجاز قادری نے کہا کہ عاشقان رسولﷺ جشن ولادت شایان شان طریقے سے منائیں گے، دورود و سلام کی صداؤں میں نکالی جانیوالی میلاد ریلیوں اور جلوسوں کو فول پروف سیکیورٹی فراہم کرنا حکومت اور اداروں کی بھاری ذمہ داری ہے۔ انہوں نے کہا کہ میلاد ریلی اور جلوسوں کی نگرانی کیلئے ٹاور سے نشترپارک تک کیمرے نصب کئے جائیں، حکومت اور انتظامیہ فول پروف سیکیورٹی فراہم کرنے کیلئے تمام تر اقدامات کریں۔ انہوں نے کہا کہ ان شاء اللہ ہر سال کی طرح امسال بھی میلاد مصطفیﷺ گھر گھر، گلی گلی، نگر نگر، شہر شہر میں منایا جائیگا۔


خبر کا کوڈ: 761268

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/761268/پاکستان-سنی-تحریک-کا-عید-میلادالنبی-کے-موقع-پر-فول-پروف-سیکیورٹی-انتظامات-مطالبہ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org