QR CodeQR Code

سابق امریکی جنرل سعودی عرب میں سفیر نامزد

15 Nov 2018 09:00

ڈونلڈ ٹرمپ نے صحافی جمال خاشقجی کے قتل کے بعد سعودی عرب کے ساتھ تعلقات میں پیدا ہونے والے تناؤ کے دوران سعودی عرب میں خالی ایک اہم منصب کے لیے سابق جنرل کا انتخاب کیا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے عراق جنگ میں 2003ء سے 2007ء تک حصہ لینے والے سابق جنرل جان ابی زید کو سعودی عرب میں اپنا سفیر نامزد کر دیا۔ امریکی سینیٹ کی جانب سے صدر کی اس تعیناتی کی منظوری کے بعد جان ابی زید کو باقاعدہ سفیر تعینات کر دیا جائے گا۔ ڈونلڈ ٹرمپ نے صحافی جمال خاشقجی کے قتل کے بعد سعودی عرب کے ساتھ تعلقات میں پیدا ہونے والے تناؤ کے دوران سعودی عرب میں خالی ایک اہم منصب کے لیے سابق جنرل کا انتخاب کیا ہے۔


خبر کا کوڈ: 761305

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/761305/سابق-امریکی-جنرل-سعودی-عرب-میں-سفیر-نامزد

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org