QR CodeQR Code

ایتھوپیا، بدعنوانی کا الزام، 27 فوجیوں سمیت 63 گرفتار

15 Nov 2018 10:02

اٹارنی جنرل کے مطابق ملزموں پر فوج کیلئے 2 ارب ڈالر کا سامان بغیر ٹینڈر خریدنے کا الزام ہے۔ گرفتار ہونے والوں میں انٹیلی جنس اور فوجی حکام کے علاوہ کاروباری شخصیات بھی شامل ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ ایتھوپیا میں 27 اعلیٰ فوجی افسروں سمیت 63 افراد کو بڑے پیمانے پر رشوت اور بدعنوانی کے الزام میں گرفتار کر لیا گیا ہے۔ اٹارنی جنرل کے مطابق ملزموں پر فوج کیلئے 2 ارب ڈالر کا سامان بغیر ٹینڈر خریدنے کا الزام ہے۔ گرفتار ہونے والوں میں انٹیلی جنس اور فوجی حکام کے علاوہ کاروباری شخصیات بھی شامل ہیں۔ یہ گرفتاریاں وزیراعظم ابی احمد کی طرف سے گزشتہ حکومت کے دور میں کی گئی بدعنوانیوں کی تحقیقات کے حکم کے تناظر میں کی گئی ہیں۔


خبر کا کوڈ: 761310

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/761310/ایتھوپیا-بدعنوانی-کا-الزام-27-فوجیوں-سمیت-63-گرفتار

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org