QR CodeQR Code

پاکستان اور ملائشیا کی دوستی مشترکہ عقائد، ورثے اور تاریخ پر مبنی ہے، شاہ محمود قریشی

15 Nov 2018 11:34

ملائشیا کے ہائی کمشنر اکرام بن محمد ابراہیم کی وزارتِ خارجہ میں وزیرخارجہ سے ملاقات ہوئی، جس میں دونوں ممالک کے مابین تجارت، سرمایہ کاری اور عوامی روابط کو وسعت دینے پر بات چیت ہوئی۔


اسلام ٹائمز۔ وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ پاکستان اورملائشیا کی دوستی مشترکہ عقائد، ورثے اور تاریخ پر مبنی ہے۔ ملائشیا کے ہائی کمشنر اکرام بن محمد ابراہیم کی وزارتِ خارجہ میں وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی سے ملاقات ہوئی، جس میں دونوں ممالک کے مابین تجارت، سرمایہ کاری اور عوامی روابط کو وسعت دینے پر بات چیت سمیت وزیراعظم عمران خان کے متوقع دورہ ملائشیا کے حوالے سے بھی تفصیلی گفتگو کی گئی۔ وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ پاکستان کے ملائشیا کے ساتھ گہرے تعلقات ہیں، پاکستان ان تعلقات میں مزید اضافے کا خواہاں ہے، پاکستان اور ملائشیا ایک دوسرے کے قریب ہیں اورہماری دوستی مشترکہ عقائد، ورثے اور تاریخ پر مبنی ہے۔
 


خبر کا کوڈ: 761331

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/761331/پاکستان-اور-ملائشیا-کی-دوستی-مشترکہ-عقائد-ورثے-تاریخ-پر-مبنی-ہے-شاہ-محمود-قریشی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org