0
Thursday 15 Nov 2018 13:56

آسیہ اندرابی سمیت 3 خواتین کیخلاف فرد جرم عائد، حتمی چالان عدالت میں پیش

آسیہ اندرابی سمیت 3 خواتین کیخلاف فرد جرم عائد، حتمی چالان عدالت میں پیش
اسلام ٹائمز۔ بھارت کی قومی تفتیشی ایجنسی (این آئی اے) نے جموں و کشمیر دختران ملت کی سربراہ آسیہ اندرابی، فہمیدہ صوفی اور ناہیدہ نسرین کے خلاف چار ماہ دس روز بعد چارج شیٹ پیش کردیا۔ این آئی اے کا کہنا ہے کہ آسیہ اندرابی، فہمیدہ صوفی اور ناہیدہ نسرین سماجی رابطہ گاہوں کے مختلف پلیٹ فارموں، جن میں ٹوئٹر، فیس بک، یوٹیوب و ٹی وی چینلز بشمول ان میں سے کچھ پاکستان نشین چینلز بھی شامل ہیں، پر ’’بھارت کے خلاف نفرت آمیز پیغامات اور تقاریر کے علاوہ سرکشی‘‘ پھیلاتی تھیں۔ چارج شیٹ میں کہا گیا ہے کہ دختران ملت کی سربراہ آسیہ اندرابی اور ان کی ساتھی صوفی فہمیدہ اور ناہیدہ نسرین جنگجو تنظیموں کے پروپیگنڈہ، جنہیں غیر قانونی قرار دیا جاچکا ہے، کو دختران ملت سرگرمی کے ساتھ چلا رہی تھیں۔

این آئی اے کے چارج شیٹ میں کہا گیا ہے کہ تنظیم دختران ملت بھارت مخالف سرگرمیوں میں ملوث ہے اور لوگوں کو پاکستان میں موجودہ جنگجو تنظیموں کی مدد اور اعانت سے بھارتی حکومت کے خلاف عسکری بغاوت کے لئے اکسا رہی ہے۔ چارج شیٹ میں کہا گیا ہے کہ مذکورہ خواتین سماجی رابطہ گاہوں کے مختلف پلیٹ فارموں جن میں ٹیوٹر، فیس بک، یوٹیوب و ٹی وی چنلیں بھارت کے خلاف آمیز تقاریر اور پیغامات کو بھی پھیلانے میں ملوث ہیں، جبکہ وہ کھلے طور پرتشدد طریقوں سے جموں کشمیر کی بھارت سے علیحدگی اور پاکستان کے ساتھ ضم کرنے کی وکالت کرتی ہیں۔
خبر کا کوڈ : 761373
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش