QR CodeQR Code

وزیراعظم عمران خان نے ایس پی طاہر خان داوڑ کے قتل کا نوٹس لےلیا، رپورٹ طلب

15 Nov 2018 14:33

سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹوئٹ کرتے ہوئے وزیراعظم نے بتایا کہ میں ایس پی طاہر خان کے افسوس ناک قتل کے واقعہ کی نگرانی خود کر رہا ہوں، وزیر مملکت شہریار آفریدی سے رپورٹ بھی طلب کرلی ہے۔


اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم عمران خان نے ایس پی طاہر داوڑ کے قتل کا نوٹس لیتے ہوئے تحقیقات کا حکم دے دیا ہے۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹوئٹ کرتے ہوئے وزیراعظم پاکستان عمران خان نے اسلام آباد سے لاپتہ اور بعد ازاں افغانستان میں قتل ہونے والے خیبرپختونخوا پولیس کے افسر طاہر داوڑ کے قتل کا نوٹس لیتے ہوئے کہا کہ ایس پی طاہر خان کے افسوس ناک قتل کے واقعہ کی نگرانی خود کر رہا ہوں۔ وزیراعظم نے خیبرپختونخوا پولیس کو واقعے کی مکمل تحقیقات کا حکم دیا اور ساتھ ہی اسلام آباد پولیس کو کے پی پولیس سے مکمل تعاون کی بھی ہدایت کی جبکہ وزیر مملکت برائے داخلہ شہریار آفریدی کو تمام انکوائری کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ وہ واقعہ کی تحقیقات کے بعد رپورٹ پیش کریں۔


خبر کا کوڈ: 761375

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/761375/وزیراعظم-عمران-خان-نے-ایس-پی-طاہر-داوڑ-کے-قتل-کا-نوٹس-لےلیا-رپورٹ-طلب

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org