QR CodeQR Code

ایس پی طاہر داوڑ شہید کی میت پاکستانی حکام کے حوالے

15 Nov 2018 17:01

پاکستان کی جانب سے وزیرداخلہ شہریار آفریدی اور صوبائی وزیر اطلاعات شوکت یوسفزئی دیگر افراد کے ہمراہ جسد خاکی وصول کرنے پہنچے ہیں۔ ایس پی طاہر داوڑ کی میت کو سرکاری اعزاز کے ساتھ پشاور منتقل کیا جائے گا۔


اسلام ٹائمز۔ افغانستان نے ایس پی طاہر داوڑ شہید کی میت طورخم بارڈر پر پاکستانی حکام حوالے کر دی گئی، جس کے بعد میت کو پشاور روانہ کر دیا گیا ہے۔ اس سے قبل افغانستان نے طاہر داوڑ  کا جسد خاکی حکومت پاکستان کے حوالے کرنے سے انکار کر دیا تھا۔ افغان حکام کا کہنا تھا کہ طاہر داوڑ کی میت قبائلی نمائندوں کے حوالے کی جائے گی۔ افغان حکام کی جانب سے قبائلی نمائندوں کو آگے لانے کا اصرار کیا جا رہا تھا۔ پاکستان کی جانب سے وزیرداخلہ شہریار آفریدی اور صوبائی وزیراطلاعات شوکت یوسفزئی دیگر افراد کے ہمراہ جسد خاکی وصول کرنے پہنچے ہیں۔ ایس پی طاہر داوڑ کی میت کو سرکاری اعزاز کے ساتھ پشاور منتقل کیا جائے گا۔ پاکستانی دفتر خارجہ نے جسد خاکی کی حوالگی میں تاخیر پر افغان ناظم الامور کو بھی طلب کیا تھا۔ وزیراعظم عمران خان نے نے بھی خیبر پختونخوا حکومت کو ہدایت کی ہے کہ ایس پی طاہر داوڑ کیس کی تحقیقات میں اسلام آباد پولیس کے ساتھ تعاون کیا جائے۔ وزیراعظم نے ایک ٹویٹ میں کہا ہے کہ وزیرمملکت برائے داخلہ کو ذمہ داری سونپی گئی ہے کہ وہ معاملے کو دیکھیں اور جلد از جلد رپورٹ پیش کریں۔


خبر کا کوڈ: 761399

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/761399/ایس-پی-طاہر-داوڑ-شہید-کی-میت-پاکستانی-حکام-کے-حوالے

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org