QR CodeQR Code

پی آئی اے کی پرواز منسوخ، عملے اور صوبائی وزراء میں ہاتھا پائی

15 Nov 2018 20:35

گلگت میں موسم صاف ہونے کے باوجود فلائٹ منسوخ کی گئی، احتجاج کرنے پر پی آئی اے کے عملے اور صوبائی وزراء کے مابین ہاتھا پائی ہوئی۔ صوبائی ترجمان گلگت بلتستان نے کہا کہ صوبائی وزراء اور مسافروں سے ہتک آمیز رویہ برداشت نہیں کریں گے۔


اسلام ٹائمز۔ اسلام آباد ایئر پورٹ پر قومی ایئرلائن کی گلگت کیلئے پروازمنسوخ ہونے پر پی آئی اے کے عملے کی صوبائی وزرا سے ہاتھا پائی ہوئی ہے۔ صوبائی ترجمان گلگت بلتستان فیض اللہ فراق کا کہنا ہے کہ قومی ایئرلائن کی گلگت کے لئے پرواز منسوخ کی گئی تو مسافروں نے شدید احتجاج کیا۔ گلگت میں موسم صاف ہونے کے باوجود فلائٹ منسوخ کی گئی، احتجاج کرنے پر پی آئی اے کے عملے اور صوبائی وزراء کے مابین ہاتھا پائی ہوئی۔ صوبائی ترجمان گلگت بلتستان نے کہا کہ صوبائی وزراء اور مسافروں سے ہتک آمیز رویہ برداشت نہیں کریں گے، وفاقی حکومت معاملے کا فوری نوٹس لے۔ پی آئی اے کی پرواز میں وزیراعلٰی سندھ بھی موقع پر موجود تھے۔
 


خبر کا کوڈ: 761448

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/761448/پی-آئی-اے-کی-پرواز-منسوخ-عملے-اور-صوبائی-وزراء-میں-ہاتھا-پائی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org