0
Thursday 15 Nov 2018 20:48

بارود والوں نے انتہاپسندی و دہشتگردی اور میلاد والوں نے امن و سلامتی کو فروغ دیا، ثروت اعجاز قادری

بارود والوں نے انتہاپسندی و دہشتگردی اور میلاد والوں نے امن و سلامتی کو فروغ دیا، ثروت اعجاز قادری
اسلام ٹائمز۔ پاکستان سنی تحریک کے سربراہ محمد ثروت اعجاز قادری نے کہا ہے کہ پاکستان میں امن و سلامتی کو میلاد والوں نے فروغ دیا ہے، بارود والوں نے انتہاپسندی اور دہشتگردی کے ذریعے اسلام اور ملک کو نقصان پہنچایا ہے، سندھ و شہری حکومت میلاد جلوسوں اور ریلیوں کے راستوں کی پیوند کاری کو یقینی بنائے اور صفائی کے بہتر انتظامات کئے جائیں، ان خیالات کا اظہار انہوں نے کراچی میں اپنی رہائشگاہ قادری ہاؤس پر علماء کرام کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ ثروت اعجاز قادری نے کہا کہ جشن ولادت رسولؐ منانا عین اسلام ہے، میلاد کے مخالف فسادی اور امن کے دشمن ہیں، نبی کریمﷺ وجہ تخلیق کائنات ہے، محسن انسانیت حضرت محمد مصطفیٰ ﷺنے سسکتی ہوئی انسانیت کو شرف فضیلت بخشا، ظلمتوں اور اندھیروں کو ختم کرکے امن و سلامتی اور ایک دوسرے کے حقوق پورے کرنے کا درس دیا، جہالت کے اندھیروں سے نکال کر سلامتی اور خواتین کو اعلیٰ مقام دیا۔

ثروت اعجاز قادری نے کہا کہ دورود و سلام کی صداؤں میں انشاء اللہ آقا کریم کا جشن ولادت شایان شان طریقے سے منائیں گے، جشن ولادت رسول تاقیامت مناتے رہینگے۔ ان کا کہنا تھا کہ شہر کراچی سمیت ملک بھر میں سبز پرچم لہرا رہے ہیں اور برقی قمقموں سے چراغاں کیا گیا ہے، سبز پرچم امن و سلامتی اور احترام کی علامت ہے، چراغاں خوشحالی اور ترقی کی نوید ہے، ان شاء اللہ پاکستان کو معاشی طور پر مستحکم کرنے کیلئے میلاد منانے والے ہراول دستے کا کردار ادا کرینگے۔ انہوں نے کہا کہ امن و سلامتی اور دہشتگردی کے خاتمے کیلئے پاک فوج، رینجرز، پولیس کا کردار مثالی ہے۔ انہوں نے کہا کہ عاشقان رسولؐ میلاد جلوسوں میں بھرپور شرکت کریں، ہر سال کی طرح امسال بھی پاکستان سنی تحریک کے تحت 11 ربیع الاول کو عظیم شان میلاد ریلی لیاقت آباد ڈاکخانہ سے نکالی جائیگی۔
خبر کا کوڈ : 761449
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش