0
Thursday 15 Nov 2018 20:51

وعدہ کرتے ہیں ناموس رسالت(ص) کا جھنڈا سب سے بلند کریں گے، دینی رہنماؤں کا عزم

وعدہ کرتے ہیں ناموس رسالت(ص) کا جھنڈا سب سے بلند کریں گے، دینی رہنماؤں کا عزم
اسلام ٹائمز۔ لاہور میں متحدہ مجلس عمل کی جانب سے ملین مارچ کے شرکاء سے مختلف جماعتوں کے قائدین نے خطاب کیا۔ رہنماؤں نے آسیہ مسیح کی رہائی کے فیصلے کو مسترد کرتے ہوئے اس پر نظر ثانی کا مطالبہ کیا۔ جمعیت علما پاکستان کے رہنما شاہ اویس نورانی نے اپنے خطاب میں کہا کہ افسوس سے کہنا پڑ رہا ہے ملک کا آئین و تشخص پارلیمانی نظام ہمارے بزرگوں نے بنایا تھا مگر آج وہ قوتیں جو ملک میں مغربی تہذیب اور نئی نسل کو گمراہ کرنے میں مصروف ہیں، بین الاقوامی قوتوں اور مقتدر قوتیں سن لیں، جس نے حدوداللہ سے ٹکر لی اس کا حشر تاریخ میں رقم ہے۔ انہوں نے کہا کہ مکے دکھانے والے ڈرا کر بتانا چاہتے ہیں منبر و خانقاہیں متحد نہیں ہیں، دینی قوتوں کو دھمکایا جا رہا ہے  ہم آپ کی اینٹ سے اینٹ بجا دیں گے۔

انہوں نے کہا کہ اسرائیلی جہاز میکے اور سسرال کا معاملہ ہے، کسی ڈونکی راجہ کا نظام نہیں چلے گا، ملک میں جمہوریت نہیں مارشل لا پلس لگا ہوا ہے۔ انہوں نے کہا کہ جبر کا نظام  کسی صورت قبول نہیں کریں گے 25 نومبر کو سکھر میں ملین مارچ نکالیں گے، اس ملک میں جمہوریت کا گلا گھونٹ کر پروان چڑھانے کی کوشش کی جا رہی ہے، اسے صدارتی نظام کی طرف دھکیلا جا رہا ہے۔ شاہ اویس نورانی نے کہا کہ ملک میں 60 سال سے ڈکٹیٹر نے قبضہ جمایا، ہم پارلیمانی نظام کو مضبوط کریں گے۔
 
جماعت اہلحدیث پاکستان کے سربراہ پروفیسر ساجد میر نے اپنے خطاب میں کہا کہ تمام مسالک کے لوگوں کا ایمان ہے آپ کی حرمت و توقیر ایمان کا حصہ ہے، اگر کوئی عزت نہ کرے تو وہ مومن نہیں ہو سکتا، وعدہ کرتے ہیں ناموس رسالت کا جھنڈا سب سے بلند کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ سپریم کورٹ نے عناد و تضاد کا بہانہ بنایا، لوئر کورٹ ہائیکورٹ اندھے تھے؟ انہیں کوئی عناد نظر نہیں آیا؟ انہوں نے کہا کہ اصل فیصلے والے دن پتہ چلے گا اس فیصلے کی قیمت کیا ہو گی۔

قائمقام امیر جماعت اسلامی حافظ محمد ادریس نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جب تک آپ (ص) کے نام لیوا زمین پر موجود ہیں ایسے ہی تحفظ کرتے رہیں گے، توہین رسالت کرنے والوں کو اللہ اور ایمان لانے والوں نے معاف نہیں کیا۔ انہوں نے کہا کہ ہم ایسے فیصلے کو نہیں مانتے جو قانون کے مطابق ہوتے ہیں، جسٹس ثاقب نثار کلمہ پڑھتے ہو تو خدا کا خوف کرو آئندہ نسلوں کو پیغام دیں گے صلاح الدین ایوبی کو یاد رکھیں۔ انہوں نے کہا کہ عدلیہ کے ججوں اور حکمرانوں سن لو! ایسے فیصلے کے بعد روز قیامت کیسے جواب دو گے صرف خبر کیلئے اپنا ایمان داؤ پر نہ لگاؤ۔ ہم جانتے ہیں تمھیں شہرت کا شوق ہے، تم چاہتے ہو میڈپا پر آپ کی تصویر چلتی رہے مگر روزقیامت کیا منہ لے کر جاؤ گے اپنے نبی کی بارگاہ میں، یہ بھی سوچا ہے تم نے؟ ہم اپنے رسول (ص) کی حرمت پر آنچ نہیں آنے دیں گے۔
خبر کا کوڈ : 761450
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش