QR CodeQR Code

سندھ اسمبلی میں سرکاری کوارٹرز کے مکینوں کو مالکانہ حقوق دینے کی قرارداد منظور

15 Nov 2018 22:22

قرارداد میں کہا گیا ہے کہ مارٹن اور پاکستان کوارٹرز کے رہائشیوں پر تشدد کی مذمت کرتے ہیں، ان تمام رہائشی افراد کو قیام پاکستان کے بعد ان کی خدمات کے صلے میں پہلے وزیراعظم لیاقت علی خان نے یہ کوارٹرز فراہم کئے تھے، اس لئے فوری طور پر ان رہائشیوں کو مالکانہ حقوق دیئے جائیں۔


اسلام ٹائمز۔ سندھ اسمبلی میں سرکاری کوارٹرز کے مکینوں کو مالکانہ حقوق دینے کی قرارداد منظور کرلی گئی، جس میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ سندھ حکومت وفاقی حکومت سے رابطہ کرے اور مارٹن کوارٹرز، کلیٹن کوارٹرز، جہانگیر روڈ اور پاکستان کوارٹرز کے لاکھوں مکینوں کو مالکانہ حقوق فراہم کرے۔ سندھ اسمبلی کے اجلاس میں مارٹن کوارٹرز، کلیٹن کوارٹرز، جہانگیر روڈ اور پاکستان کوارٹرز کے لاکھوں مکینوں کو مالکانہ حقوق دینے کی قرارداد پیش کی گئی۔ قرارداد ایم کیو ایم کے خواجہ اظہار الحسن نے پیش کی۔ قرارداد میں کہا گیا ہے کہ مارٹن اور پاکستان کوارٹرز کے رہائشیوں پر تشدد کی مذمت کرتے ہیں، ان تمام رہائشی افراد کو قیام پاکستان کے بعد ان کی خدمات کے صلے میں پہلے وزیراعظم لیاقت علی خان نے یہ کوارٹرز فراہم کئے تھے، اس لئے فوری طور پر ان رہائشیوں کو مالکانہ حقوق دیئے جائیں۔ قرارداد میں مطالبہ کیا گیا کہ سندھ حکومت وفاقی حکومت سے رابطہ کرے اور مارٹن کوارٹرز، کلیٹن کوارٹرز، جہانگیر روڈ اور پاکستان کوارٹرز کے لاکھوں مکینوں کو مالکانہ حقوق فراہم کرے اور اس کی رپورٹ سپریم کورٹ کو بھیجے، جس کے بعد پاکستان، مارٹن، کلیٹن کوارٹرز کے مکینوں کو مالکانہ حقوق دینے کی قرارداد منظور کرلی گئی۔


خبر کا کوڈ: 761463

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/761463/سندھ-اسمبلی-میں-سرکاری-کوارٹرز-کے-مکینوں-کو-مالکانہ-حقوق-دینے-کی-قرارداد-منظور

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org