QR CodeQR Code

خدمت خلق فاؤنڈیشن منی لانڈرنگ کیس، عدالت نے سابق سینیٹر احمد علی کی گرفتاری ہفتے تک روک دی

15 Nov 2018 22:25

انسداد دہشت گردی عدالت میں خدمت خلق فاؤنڈیشن منی لانڈنگ کیس کی سماعت ہوئی جہاں سابق سینیٹر احمد علی عدالت کے روبرو پیش ہوئے جبکہ عدالت نے تفتیشی افسر کو کیس فائل کے ساتھ ہفتے کو طلب کرتے ہوئے کہا کہ تفتیشی افسر کا موقف سننے کے بعد کارروائی کو آگے بڑھائیں گے۔


اسلام ٹائمز۔ انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت میں خدمت خلق فاؤنڈیشن منی لانڈرنگ سے متعلق سماعت، عدالت نے سابق سینیٹر احمد علی کی گرفتاری ہفتے تک روک دی۔ انسداد دہشت گردی عدالت میں خدمت خلق فاؤنڈیشن منی لانڈنگ کیس کی سماعت ہوئی جہاں سابق سینیٹر احمد علی عدالت کے روبرو پیش ہوئے جبکہ عدالت نے تفتیشی افسر کو کیس فائل کے ساتھ ہفتے کو طلب کرتے ہوئے کہا کہ تفتیشی افسر کا موقف سننے کے بعد کارروائی کو آگے بڑھائیں گے، عدالت نے سابق سینیٹر کی گرفتاری ہفتے تک روک دی۔ ایف آئی اے کا کہنا ہے کہ ایم کیو ایم کے سابق سینٹر احمد علی پر الزام ہے کہ انہوں نے کروڑوں روپے منی لانڈرنگ کی۔ مقدمے میں بانی ایم کیو ایم سابق سینیٹر بابر غوری و دیگر مفرور ہیں۔


خبر کا کوڈ: 761464

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/761464/خدمت-خلق-فاؤنڈیشن-منی-لانڈرنگ-کیس-عدالت-نے-سابق-سینیٹر-احمد-علی-کی-گرفتاری-ہفتے-تک-روک-دی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org