0
Thursday 15 Nov 2018 22:49

امریکہ نے 2 سال بعد سعودی عرب میں سفیر تعینات کردیا

امریکہ نے 2 سال بعد سعودی عرب میں سفیر تعینات کردیا
اسلام ٹائمز۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے عراق جنگ کے دوران اہم عہدے پر فائز سابق فوجی جنرل جان فلپ ابی زید کو سعودی عرب میں سفیر مقرر کردیا ہے۔ سعودی عرب میں امریکا کے آخری سفیر جوزف ویسٹ پال جنوری 2017 میں سبکدوش ہوئے تھے۔ سعودی عرب میں نئے امریکی سفیر جون پال ابی زید ریٹائرڈ فوجی افسر ہیں جو امریکی مرکزی کمانڈ کے سب سے زیادہ عرصے تک سربراہ رہنے کا اعزاز بھی رکھتے ہیں اور عراق جنگ 2003 سے 2007 تک مشرق وسطیٰ میں تعینات رہے۔

67 سالہ سابق فوجی کی ریاض میں سفیر مقرر کیے جانے کو صحافی جمال خاشقجی کے استنبول کے سعودی قونصل خانے میں قتل ہونے کے بعد سعویہ اور امریکا کے درمیان کشیدگی کے تناظر میں دیکھا جا رہا ہے۔ امریکی صدر نے حالیہ مڈٹرم الیکشن میں انتخابی مہم کے دوران جلسوں سے خطاب کے دوران سعودی عرب کے فرماں روا شاہ سلمان بن عبدالعزیز پر کڑی تنقید کی تھی اور اب دیکھنا ہے کہ سخت گیر سابق فوجی جنرل کی بطور سفیر دونوں ممالک کے درمیان تلخی کو کس حد تک کم کرپاتے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 761466
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش