QR CodeQR Code

بیرون ملک پاکستانیوں کو وطن واپس لانے کیلئے حکومتی منصوبہ بندی مکمل

16 Nov 2018 22:35

 حکومت نے سمندرپار پاکستانیوں کوایک پلیٹ فارم فراہم کرنے کا فیصلہ کرتے ہوئے پاکستانیوں کووطن واپس لانے کے لئے حکومتی منصوبہ بندی مکمل کرلی۔


اسام ٹائمز۔ بیرون ملک پاکستانیوں کو وطن واپس لانے کے لئے حکومتی منصوبہ بندی مکمل کرلی گئی۔ حکومت نے سمندرپار پاکستانیوں کوایک پلیٹ فارم فراہم کرنے کا فیصلہ کرتے ہوئے پاکستانیوں کووطن واپس لانے کے لئے حکومتی منصوبہ بندی مکمل کرلی۔ وفاقی حکومت نے “نیا پاکستان کالنگ” منصوبے کا آغازکیا جس کے بعد وزارت تمام اوورسیزپاکستانیوں کا ریکارڈ اپنی ویب سائیٹ پرآویزاں کرے گی، ریکارڈ وزارت اوورسیزپاکستانیوں کی ویب سائیٹ پربھیجا جاسکے گا اورجس شعبے کے ماہرکی خدمات درکارہوں گی اسے وطن واپس بلایا جاسکے گا۔ پروگرام کے تحت مختلف شعبوں کے ماہر اوورسیزاپنا ڈیٹا جمع کرواسکیں گے جب کہ تعلیمی قابلیت، کسی بھی شعبے میں تجربے کی مدت اور دیگرریکارڈ جمع کیا جائے گا۔


خبر کا کوڈ: 761469

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/761469/بیرون-ملک-پاکستانیوں-کو-وطن-واپس-لانے-کیلئے-حکومتی-منصوبہ-بندی-مکمل

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org