0
Thursday 15 Nov 2018 23:57

اپوزیشن کی وجہ سے ایوان نہیں چل پا رہا، شبلی فراز

اپوزیشن کی وجہ سے ایوان نہیں چل پا رہا، شبلی فراز
اسلام ٹائمز۔ تحریک انصاف کے سینیٹر شبلی فراز نے کہا ہے کہ اپوزیشن ایوان کو چلنے نہیں دے رہی، وزیر اعظم عمران خان نے پرویز خٹک کو معاملہ حل کروانے کی ہدایت کی ہے۔ نجی ٹی وی سے میں گفتگو کرتے ہوئے شبلی فراز نے کہا کہ اپوزیشن کسی نہ کسی ایشو کر پکڑ لیتی ہے، پارلیمنٹ میں ایسے واقعات ماضی میں بھی ہوتے رہے ہیں۔ ہماری کوشش ہے کہ ہاﺅس پرامن طریقے سے چلے تاکہ ہم لوگوں کے مسائل حل کرسکیں اور قانون سازی بھی کرسکیں۔
شبلی فراز نے کہا کہ اپوزیشن گاہے بگا ہے واک آﺅٹ کرتی رہتی ہے اور پارلیمنٹ کو چلنے نہیں دے رہی، وزیر اعظم عمران خان نے پرویز خٹک کو معاملہ حل کروانے کی ہدایت کی ہے، ہم جن ایشو ز پر حکومت میں آئے ہیں ہم نے وہ مسائل حل کرنے ہیں۔ انہو ں نے کہا کہ اپوزیشن چاہئے کسی بھی حکومت میں ہو اس کا ایک کلیدی رول ہوتا ہے، ہم نے افہام و تفہیم کے ساتھ آگے بڑھنا ہے۔
 
خبر کا کوڈ : 761473
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش