QR CodeQR Code

بریگزیٹ یا نیا وزیراعظم، 5 برطانوی وزیر مستعفی

16 Nov 2018 09:11

برطانوی وزیراعظم تھریسامے نے دوسرے بریگزیٹ ریفرنڈم کا امکان مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ جہاں تک میرا خیال ہے دوسرا بریگزیٹ ریفرنڈم ممکن نہیں ہے۔


اسلام ٹائمز۔ برطانوی کابینہ نے یورپی یونین سے نکلنے کے معاہدے کی منظوری دیدی، تھریسامے نے کابینہ کے 5 گھنٹے طویل اجلاس کے بعد بریگزیٹ ڈیل کا اعلان کیا ہے، ایوان نمائندگان بھی اس پر کرسمس سے پہلے رائے شماری کر سکتے ہیں۔ دوسری جانب منظوری کے بعد برطانوی وزراء کے مستعفی ہونے کا سلسلہ بھی جاری ہے اور اب تک 5 وزراء استعفے دے چکے ہیں۔ برطانوی وزیراعظم تھریسامے نے دوسرے بریگزیٹ ریفرنڈم کا امکان مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ جہاں تک میرا خیال ہے دوسرا بریگزیٹ ریفرنڈم ممکن نہیں ہے۔ تفصیلات کے مطابق برطانوی کابینہ نے یورپی یونین سے نکلنے کے معاہدے کی منظوری دیدی ہے جبکہ 5 برطانوی وزراء نے استعفے بھی پیش کر دیے ہیں، برطانوی وزیراعظم تھریسامے نے کہا ہے کہ ان کی کابینہ نے برطانیہ کے یورپی یونین سے علیحدگی یعنی بریگزٹ کے حوالے سے ایک مجوزہ معاہدے کی حمایت کر دی ہے۔


خبر کا کوڈ: 761498

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/761498/بریگزیٹ-یا-نیا-وزیراعظم-5-برطانوی-وزیر-مستعفی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org