QR CodeQR Code

شاہ محمود قریشی دو روزہ دورے پر متحدہ عرب امارات پہنچ گئے

16 Nov 2018 10:57

متحدہ عرب امارات کی وزارت خارجہ کی جانب سے منعقدہ فورم میں کئی ممالک کے وزرائے خارجہ شریک ہوں گے جہاں مشرق وسطیٰ سے جڑے معاملات پر بات کی جائے گی۔


اسلام ٹائمز۔ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی دو روزہ دورے پر متحدہ عرب امارات پہنچ گئے۔ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی یو اے ای میں سر بنی یاس فورم کے نویں اجلاس میں شرکت کریں گے۔ شاہ محمود قریشی متحدہ عرب امارات کے اپنے ہم منصب سمیت میزبان ملک کے رہنماوں اور دیگر ممالک کی اہم قیادت سے ملاقاتیں بھی کریں گے۔ متحدہ عرب امارات کی وزارت خارجہ کی جانب سے منعقدہ فورم میں کئی ممالک کے وزرائے خارجہ شریک ہوں گے جہاں مشرق وسطیٰ سے جڑے معاملات پر بات کی جائے گی۔
 


خبر کا کوڈ: 761508

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/761508/شاہ-محمود-قریشی-دو-روزہ-دورے-پر-متحدہ-عرب-امارات-پہنچ-گئے

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org