QR CodeQR Code

کراچی کے تمام فٹ پاتھ پر تجاوزات کیخلاف آپریشن کا اعلان

16 Nov 2018 15:07

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے میئر کراچی وسیم اختر نے کہا کہ ٹریڈرز ایسوسی ایشن ہمارے ساتھ تعاون کریں، ملبہ فروخت نہیں کیا گیا، ڈمب کیا گیا، کیبل آپریٹرز اپنی تمام تاریں انڈر گراؤنڈ کرلیں جس کی ڈیڈ لائن پہلے ہی دے چکے ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ میئر کراچی وسیم اختر کا کہنا ہے کہ بہت بڑے پیمانے پر تجاوزات کو ہٹایا گیا ہے اور تین دن بعد کراچی کے تمام فٹ پاتھ کے حوالے سے آپریشن کریں گے۔ تفصیلات کے مطابق کراچی کے میئر وسیم اختر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ شہر سے تجاوزات ہٹا رہے ہیں، ہم کسی کے ساتھ زیادتی نہیں کرنا چاہتے، سپریم کورٹ کے آرڈر پر کارروائی کریں گے، جنہوں نے ہمارے ساتھ تعاون کیا ہے انہیں ساتھ لے کر چلیں گے اور میں اکیلا نہیں ہوں، سپریم کورٹ، رینجرز، پولیس سمیت ادارے ہمارے ساتھ ہیں۔ میئر کراچی نے کہا کہ تین دن بعد کراچی کے تمام فٹ پاتھ کے حوالے سے آپریشن کریں گے، پارکوں پر جو تجاوزات اور کاروبار کر رہے ہیں، وہ ہٹوائیں گے، چھجے جو نکالے ہوئے ہیں، وہ ختم ہونے چاہیے، جبکہ کے ایم سی کی تمام سڑکوں سے تجاوزات ختم کریں گے۔ وسیم اختر نے کہا کہ ٹریڈرز ایسوسی ایشن ہمارے ساتھ تعاون کریں، ملبہ فروخت نہیں کیا گیا، ڈمب کیا گیا، کیبل آپریٹرز اپنی تمام تاریں انڈر گراؤنڈ کرلیں جس کی ڈیڈ لائن پہلے ہی دے چکے ہیں۔


خبر کا کوڈ: 761535

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/761535/کراچی-کے-تمام-فٹ-پاتھ-پر-تجاوزات-کیخلاف-آپریشن-کا-اعلان

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org