1
0
Friday 16 Nov 2018 15:07

کراچی کے تمام فٹ پاتھ پر تجاوزات کیخلاف آپریشن کا اعلان

کراچی کے تمام فٹ پاتھ پر تجاوزات کیخلاف آپریشن کا اعلان
اسلام ٹائمز۔ میئر کراچی وسیم اختر کا کہنا ہے کہ بہت بڑے پیمانے پر تجاوزات کو ہٹایا گیا ہے اور تین دن بعد کراچی کے تمام فٹ پاتھ کے حوالے سے آپریشن کریں گے۔ تفصیلات کے مطابق کراچی کے میئر وسیم اختر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ شہر سے تجاوزات ہٹا رہے ہیں، ہم کسی کے ساتھ زیادتی نہیں کرنا چاہتے، سپریم کورٹ کے آرڈر پر کارروائی کریں گے، جنہوں نے ہمارے ساتھ تعاون کیا ہے انہیں ساتھ لے کر چلیں گے اور میں اکیلا نہیں ہوں، سپریم کورٹ، رینجرز، پولیس سمیت ادارے ہمارے ساتھ ہیں۔ میئر کراچی نے کہا کہ تین دن بعد کراچی کے تمام فٹ پاتھ کے حوالے سے آپریشن کریں گے، پارکوں پر جو تجاوزات اور کاروبار کر رہے ہیں، وہ ہٹوائیں گے، چھجے جو نکالے ہوئے ہیں، وہ ختم ہونے چاہیے، جبکہ کے ایم سی کی تمام سڑکوں سے تجاوزات ختم کریں گے۔ وسیم اختر نے کہا کہ ٹریڈرز ایسوسی ایشن ہمارے ساتھ تعاون کریں، ملبہ فروخت نہیں کیا گیا، ڈمب کیا گیا، کیبل آپریٹرز اپنی تمام تاریں انڈر گراؤنڈ کرلیں جس کی ڈیڈ لائن پہلے ہی دے چکے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 761535
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

Europe
شہر میں چائے والے ھوٹلز نے پوری سڑکوں کو گھیرا ھوا ھے، پارکنگ اور انکی کرسیوں کی وجہ سے پانچ لائنوں والئ روڈز بلاک ھونےکی وجہ سے صرف ایک لائن چل رھی ھوتی ھے، یہ تجاوزات نھیں ھے۔۔۔ 2 بنگلوں کو توڑ توڑ کر 4 4 منزلہ عمارتوں کی غیر قانونی تعمیر کو بند کرایا جائے اور جن جگہوں پر غیر قانونی تعمیرات ھوئی ھیں، انکو صاف کرایا جائے تو مانا جائے گا کہ واقعی تجاوزات کیخلاف آپریشن کامیاب ھے۔
ہماری پیشکش