QR CodeQR Code

سندھ بھر میں 20 ربیع الاول تک دفعہ 144 نافذ، ڈبل سواری پر بھی پابندی عائد

16 Nov 2018 16:32

نوٹیفکیشن کے مطابق صوبے بھر میں کالے شیشے، فینسی نمبر پلیٹ، سائرن اور ہوٹرز پر بھی پابندی عائد کی گئی ہے۔ محکمہ داخلہ سندھ کے مطابق چُپ تعزیہ اور 12 ربیع الاول کے جلوس کے سوا ہر قسم کے جلسے جلوس اور ریلیوں پر پابندی عائد ہوگی۔


اسلام ٹائمز۔ سندھ بھر میں 20 ربیع الاوّل تک دفعہ 144 نافذ کر دی گئی ہے۔ محکمہ داخلہ سندھ کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق سندھ بھر میں یکم  ربیع الاول سے 20 ربیع الاول تک دفعہ 144 نافذ کر دی گئی ہے جب کہ صوبے بھر میں 10 روز کے لئے موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر بھی پابندی رہے گی۔ نوٹیفکیشن کے مطابق صوبے بھر میں کالے شیشے، فینسی نمبر پلیٹ، سائرن اور ہوٹرز پر بھی پابندی عائد کی گئی ہے۔ محکمہ داخلہ سندھ کے مطابق چُپ تعزیہ اور 12 ربیع الاول کے جلوس کے سوا ہر قسم کے جلسے جلوس اور ریلیوں پر پابندی عائد ہوگی۔
 

 


 


خبر کا کوڈ: 761546

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/761546/سندھ-بھر-میں-20-ربیع-الاول-تک-دفعہ-144-نافذ-ڈبل-سواری-پر-بھی-پابندی-عائد

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org