QR CodeQR Code

امریکہ ملا عمر سے مذاکرات کے لیے پیغام رساں تلاش کر رہا ہے

1 Jun 2011 23:52

اسلام ٹائمز:مارک گراسمین پاکستان میں ملا عمر سے مذاکرات کرنے کے لیے کوئی پیغام رساں ڈھونڈ رہے ہیں۔ جرمنی نے امریکا کا ملا عمر کے سابق ترجمان طیب آغا سے رابطہ کروایا تھا مگر اب وہ بھی طالبان کے ساتھ رابطے میں نہیں ہے


کابل:اسلام ٹائمز۔ امریکا طالبان سے مذاکرات کا دروازہ کھولنے کے لیے لوگ ڈھونڈ رہا ہے تاکہ طالبان کے ساتھ براہ راست مذاکرات کیے جا سکیں۔ ذرائع کے مطابق مارک گراسمین پاکستان میں ملا عمر سے مذاکرات کرنے کے لیے کوئی پیغام رساں ڈھونڈ رہے ہیں۔ جرمنی نے امریکا کا ملا عمر کے سابق ترجمان طیب آغا سے رابطہ کروایا تھا مگر اب وہ بھی طالبان کے ساتھ رابطے میں نہیں ہے، جس کی وجہ سے اب امریکی اسلام آباد میں ایسے لوگوں کی تلاش میں ہیں جن کا طالبان کے امیر کے ساتھ براہ راست رابطہ ہو تاکہ ملا عمر سے مذاکرات کیے جا سکیں۔


خبر کا کوڈ: 76156

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/76156/امریکہ-ملا-عمر-سے-مذاکرات-کے-لیے-پیغام-رساں-تلاش-کر-رہا-ہے

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org