QR CodeQR Code

شیعہ علماء کونسل پنجاب کے پارٹی انتخابات 23 دسمبر کو لاہور میں ہونگے

16 Nov 2018 18:10

یہ انتخابات ایس یو سی پنجاب کے سابق صدر علامہ سبطین حیدر سبزواری کے استعفےٰ اور موجودہ تنظیمی سیشن کی مدت پوری ہونے کے بعد کروائے جا رہے ہیں، جس میں ایس یو سی کے سربراہ کی موجودگی میں صوبائی جعفریہ کونسل کے ارکان نئے صوبائی صدر کا انتخاب کرینگے۔


اسلام ٹائمز۔ شیعہ علماء کونسل پنجاب کے پارٹی انتخابات 23 دسمبر 2018ء بروز اتوار جامع منہاج الحسین جوہر ٹاون لاہور میں منعقد کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ یہ فیصلہ صوبائی صدر علامہ موسیٰ رضا جسکانی کی زیرصدارت کابینہ کے اجلاس میں کیا گیا۔ جس میں مولانا اشتیاق کاظمی، ایم ایچ نقوی، ملک شوکت اعوان اور دیگر شریک ہوئے۔ اجلاس میں صوبائی صدر کے انتخابات کے لئے انتظامات اور انتخابی فہرستوں کی بھی منظوری دی گئی۔ اور تمام ریکارڈ علامہ سید ساجد علی نقوی کی خدمت میں پیش کر دیا گیا ہے۔ واضح رہے کہ علامہ سبطین حیدر سبزواری کے استعفےٰ اور موجودہ تنظیمی سیشن کی مدت ذمہ داری پوری ہونے کے بعد انتخابات کروائے جا رہے ہیں۔ جس میں ایس یو سی کے سربراہ کی موجودگی میں صوبائی جعفریہ کونسل کے ارکان نئے صوبائی صدر کا انتخاب کریں گے۔


خبر کا کوڈ: 761573

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/761573/شیعہ-علماء-کونسل-پنجاب-کے-پارٹی-انتخابات-23-دسمبر-کو-لاہور-میں-ہونگے

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org