QR CodeQR Code

لیہ، ایم ڈبلیو ایم کی ضلعی کابینہ کا اعلان، ضلعی سیکرٹری جنرل نے حلف لیا

16 Nov 2018 18:44

محمد صفدر حسین مورانی کو ڈپٹی سیکرٹری جنرل، سید اجمل حسین شاہ کو سیکرٹری ویلفیئر، مولانا محمد اکبر ترابی کو سیکرٹری تبلیغات، مولانا غفار حسین کو سیکرٹری نشرواشاعت کی ذمہ داریاں دی گئیں۔


اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین لیہ کی ضلعی کابینہ کا اعلان کر دیا گیا، ضلعی کابینہ کا اجلاس سیکرٹری جنرل ساجد حسین گشکوری کی صدارت میں نماز جمعہ کے بعد مسجد ٹبی کربلا میں منعقد ہوا، اجلاس میں ضلعی کابینہ کا اعلان کیا گیا، پریس ریلیز کے مطابق محمد صفدر حسین مورانی کو ڈپٹی سیکرٹری جنرل، سید اجمل حسین شاہ کو سیکرٹری ویلفیئر، مولانا محمد اکبر ترابی کو سیکرٹری تبلیغات، مولانا غفار حسین کو سیکرٹری نشرواشاعت، جعفر حسین کو سیکرٹری امام سجاد فائونڈیشن، غلام عباس جوئیہ کو سیکرٹری میڈیا سیل اور غلام رضا جغلانی کو سیکرٹری روابط کی ذمہ داری دی گئی، نومنتخب عہدیداروں سے ضلعی سیکرٹری جنرل نے حلف لیا۔


خبر کا کوڈ: 761583

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/761583/لیہ-ایم-ڈبلیو-کی-ضلعی-کابینہ-کا-اعلان-سیکرٹری-جنرل-نے-حلف-لیا

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org