0
Friday 16 Nov 2018 19:47
دولت کی واپسی کیلئے سوئٹزرلینڈ اور برطانیہ سے معاہدے ہوچکے

جو یو ٹرن نہ لے وہ لیڈر ہی نہیں، عمران خان

قومیں محض وسائل سے نہیں، احساس سے بنتی ہیں
جو یو ٹرن نہ لے وہ لیڈر ہی نہیں، عمران خان
اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ جو لیڈر یوٹرن نہ لے وہ لیڈر ہی نہیں، جبکہ نواز شریف نے عدالت میں یوٹرن نہیں لیا بلکہ جھوٹ بولا ہے۔ اسلام آباد میں سینیئر صحافیوں سے ملاقات کے دوران وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ جو لیڈر یوٹرن نہ لے وہ لیڈر ہی نہیں، نیپولین اور ہٹلر نے یوٹرن نہ لیکر بہت بڑا نقصان کیا جبکہ نواز شریف نے عدالت میں یوٹرن نہیں لیا بلکہ جھوٹ بولا ہے۔ وزیراعظم کا کہنا تھا کہ چین سے بہت بڑا پیکج ملا ہے، چین نے ابھی تک کسی کو اتنا بڑا پیکج نہیں دیا ہے، سعودی عرب سے بھی بڑا پیکج ہوسکتا ہے لیکن تفصیلات عام نہیں کرسکتے، اگر ہمارا پیکج پبلک ہو جائے تو دنیا کے باقی ممالک بھی ایسا ہی پیکج مانگیں گے۔ کسی بھی حکومت میں پہلے 100 دن حکومت کی آئندہ سمت کا تعین کرتے ہیں۔ وزیرِاعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ موجودہ حکومت اپنے 100 دن کی تکمیل پر کئی حوالوں سے مفصل اور جامع پروگرام قوم کے سامنے پیش کرے گی، کسی بھی حکومت میں پہلے 100 دن حکومت کی آئندہ سمت کا تعین کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ جب اقتدار کی باگ دوڑ سنبھالی تو اس وقت مالیاتی خسارے اور کرنٹ اکاوٴنٹ خسارے کا سامنا تھا، تاہم دوست ملکوں کی مدد سے وقتی طور پر اس مسئلے پر قابو پا لیا گیا ہے۔ قومیں محض وسائل سے نہیں بلکہ احساس سے بنتی ہیں۔ وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان کا شمار بھی ان ملکوں میں ہوتا ہے، جہاں کی دولت حکمران اشرافیہ منی لانڈرنگ کے ذریعے بیرون ممالک بھیجتی ہے، ایف آئی اے میں اصلاحات کا عمل جاری ہے اور نیب خود مختار ادارہ ہے۔ وزیراعظم نے کہا کہ قومیں محض وسائل سے نہیں بلکہ احساس سے بنتی ہیں، جبکہ بعض حلقوں کے دعووٴں کے برعکس ملک میں کوئی افراتفری کی صورتحال نہیں۔ گیس کے شعبے میں 150 اور پی آئی اے 400 ارب کے خسارے میں ہے۔ وزیراعظم نے کہا کہ پاور سیکٹر میں 2013ء میں گردشی قرضہ 400 ارب تھا اور 2018ء میں یہ 1200 ارب تک پہنچ گیا، گیس کے شعبے میں خسارہ 150 ارب کا ہے، پی آئی اے 400 ارب کے خسارے میں ہے اور پاکستان اسٹیل مل کا خسارہ 350 سے 400 ارب ہے، یوٹیلٹی اسٹورز 14 ارب کے نقصان جبکہ پوسٹل میں 9 ارب کا خسارہ ہے۔

عمران خان نے منی لانڈرنگ کے خلاف جاری مہم کو کامیاب قرار دیتے ہوئے کہا کہ صرف دبئی میں پاکستانیوں کی 15 ارب ڈالرز کی جائیدادوں کا سراغ لگا لیا ہے، جس کے انکشاف کے بعد سے ہی اپوزیشن کی تنقید بڑھ گئی ہے، تاہم ہم لوٹی ہوئی دولت کی واپسی کے لئے مختلف ممالک سے معاہدے کر رہے ہیں۔ وزیراعظم نے کہا کہ لوٹی ہوئی دولت کی واپسی کے حوالے سے سوئٹزرلینڈ اور برطانیہ کے ساتھ معاہدے ہوچکے ہیں، جس سے ملک کی قومی دولت واپس لانے میں مدد ملے گی۔ عمران خان نے کہا کہ سیرت النبی (ص) کانفرنس بھرپور طریقے سے منعقد کی جائے گی، جس کے افتتاحی سیشن کی صدارت میں خود کروں گا، جبکہ کانفرنس کے اختتامی سیشن میں صدر مملکت شریک ہوں گے۔ کانفرنس میں دنیا بھر سے اسلامی اسکالرز اور علماء شرکت کر رہے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 761587
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش