0
Friday 16 Nov 2018 19:46

چیف جسٹس کا جی بی وزیر کیجانب سے اسلام آباد ایئر پورٹ افسر سے بدسلوکی بارے میڈیا رپورٹس پر نوٹس

چیف جسٹس کا جی بی وزیر کیجانب سے اسلام آباد ایئر پورٹ افسر سے بدسلوکی بارے میڈیا رپورٹس پر نوٹس
اسلام ٹائمز۔ سپریم کورٹ کے چیف جسٹس میاں ثاقب نثار نے گلگت بلتستان کے وزیر سیاحت فدا خان کی جانب سے اسلام آباد ایئر پورٹ کے افسر سے بدسلوکی بارے میڈیا رپورٹس پر نوٹس لیتے ہوئے صوبائی وزیر فدا حسین اور اسلام آباد ایئر پورٹ کے انچارج کو ہفتہ کو لاہور رجسٹری میں طلب کرتے ہوئے دیگر متعلقہ فریقین کو نوٹسز جاری کر دیئے۔ تفصیلات کے مطابق چیف جسٹس آف پاکستان میاں ثاقب نثار نے گذشتہ روز ایئر پورٹ پر پیش آنے والے واقعہ کے بارے میں میڈیا رپورٹس پر نوٹس لیتے ہوئے صوبائی وزیر گلگت بلتستان فدا حسین اور اسلام آباد ایئر پورٹ کے انچارج کو سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں طلب کر لیا۔ چیف جسٹس کی سربراہی میں بنچ بدسلوکی کیس کی سماعت کرے گا۔ چیف جسٹس نے نوٹس میڈیا رپورٹس پر لیا ہے۔ سپریم کورٹ نے اس حوالے سے دیگر متعلقہ فریقین کو بھی طلبی کے نوٹسز جاری کر دیئے ہیں۔

واضح رہے کہ گذشتہ روز فلائٹ لیٹ ہونے پر گلگت بلتستان کے وزیر سیاحت فدا حسین نے اسلام آباد ایئر پورٹ کے ایک افسر سے بدسلوکی کی تھی اور اسے دھکا دیا تھا، جس پر چیف جسٹس نے نوٹس لیتے ہوئے از خود نوٹس کو سماعت کیلئے مقرر کر دیا ہے۔ واضح رہے کہ گذشتہ روز اسلام آباد ایئرپورٹ پر فلائٹ کی منسوخی پر گلگت بلتستان کے 2 وزراء وزیر سیاحت فدا خان اور وزیر قانون اورنگزیب ایڈووکیٹ نے شدید احتجاج کرتے ہوئے اپنے کوٹ جلا دیئے تھے، بعد میں وزیر سیاحت نے پی آئی اے افسر کو دھکے دیئے تھے، جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد قومی میڈیا کا بھی بڑا موضوع بن گیا تھا۔
خبر کا کوڈ : 761597
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش