0
Friday 16 Nov 2018 21:24

خیبر پختونخوا کی کابینہ میں مزید 9 اراکین شامل کرنیکا فیصلہ

خیبر پختونخوا کی کابینہ میں مزید 9 اراکین شامل کرنیکا فیصلہ
ااسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا حکومت نے کابینہ میں مزید توسیع کا فیصلہ کیا ہے۔ اس سلسلے میں صوبائی قیادت نے 20 ارکان کی فہرست وزیراعظم عمران خان کو ارسال کر دی ہے۔ صوبائی حکومت کے ذرائع کے مطابق کابینہ کے مزید 9 ارکان میں دو خواتین اور ایک اقلیتی رکن بھی شامل ہوگا۔ توسیع کے تحت 2 ارکان کو وزاتوں کے قلمدان سونپے جائیں گے جبکہ 3 وزیراعلٰی کے مشیر اور 4 کو معاون خصوصی کا عہدہ دیا جائے گا۔ واضح رہے کہ وزیراعلٰی کے مشیر اور معاون خصوصی کو صوبائی وزیر کا درجہ حاصل ہوتا ہے اور وہ صوبائی وزیر کو ملنے والے تمام مراعات بھی حاصل کرتے ہیں۔ خیبر پختونخوا کے وزیر اطلاعات شوکت یوسفزئی نے کابینہ میں توسیع کے فیصلے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس سلسلے میں 20 سے زائد اراکین اسمبلی کی فہرست وزیراعظم عمران خان کو ارسال کر دی گئی ہے۔ ان 20 میں سے 9 ارکان کو منتخب کرنے کا فیصلہ وزیراعظم کریں گے۔ شوکت یوسفزئی نے کہا کہ اراکین کے ناموں پر مشاورت کیلئے وزیراعلٰی محمود خان اگلے ہفتے وزیراعظم سے ملاقات کریں گے جس میں کابینہ میں شامل ہونے والے افراد کے نام فائنل کئے جائیں گے۔ خیبر پختونخوا کابینہ پہلے سے ہی 16 ارکان پر مشتمل ہے۔ مجوزہ توسیع کے بعد کابینہ ارکان کی تعداد بڑھ کر 25 ہو جائے گی۔
خبر کا کوڈ : 761603
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش