0
Friday 16 Nov 2018 21:58

پشاور ہائیکورٹ نے سوئی نادرن کو گیس کی اضافی قیمت کی وصولی سے روک دیا

پشاور ہائیکورٹ نے سوئی نادرن کو گیس کی اضافی قیمت کی وصولی سے روک دیا
اسلام ٹائمز۔ پشاور ہائی کورٹ نے سوئی ناردرن گیس کمپنی کو بل میں نئی اضافی رقم کی وصولی سے روکتے ہوئے وفاقی حکومت، اوگرا اور گیس کمپنی کو نوٹس جاری کر دیا۔ ذرائع کے مطابق سوئی گیس کی قیمتوں میں اضافے کے خلاف پشاور ہائی کورٹ میں دائر کیس کی سماعت ہوئی۔ درخواست گزار کے وکیل نے عدالت کے روبرو مؤقف پیش کیا کہ اوگرا نے قانونی تقاضے پورے کیے بغیر گیس کی قیمتوں میں اضافہ کیا اور گیس کے بل میں 143 فیصد اضافہ کرکے عوام پر اضافی بوجھ ڈالا گیا جب کہ گیس کی قیمتوں میں اضافہ کابینہ نے نہیں بلکہ ای سی سی نے کیا۔ عدالت نے سوئی ناردرن گیس کمپنی کو بڑھائی گئی قیمتیں بلوں میں شامل کرنے سے روک دیا اور وفاقی حکومت، اوگرا سمیت گیس کمپنی کو نوٹسز جاری کرتے ہوئے آئندہ سماعت پر جواب طلب کرلیا۔
خبر کا کوڈ : 761610
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش