0
Friday 16 Nov 2018 22:43

لاہور کے تاریخی ملین مارچ سے عاشقان رسول کو ولولہ تازہ ملا ہے، شاہ اویس نورانی

لاہور کے تاریخی ملین مارچ سے عاشقان رسول کو ولولہ تازہ ملا ہے، شاہ اویس نورانی
اسلام ٹائمز۔ جمعیت علماء پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل اور متحدہ مجلس عمل کے ترجمان صاحبزادہ شاہ محمد اویس نورانی نے کہا ہے کہ لاہور کے تاریخی ملین مارچ سے عاشقان رسول کو ولولہ تازہ ملا ہے۔ ملین مارچ میں عوام کی بھرپور شرکت نوید انقلاب ہے۔ قوم ناموس رسالت پر پہرہ دینے کے لئے متحد اور بیدار ہے۔ دنیا کی کوئی طاقت پاکستان کو سیکولر ریاست نہیں بنا سکتی۔ حکومت نے اسرائیل کے حق میں تقریر کرنے والی خاتون ممبر پارلیمنٹ کی شر انگیزی کا نوٹس نہ لے کر مایوس کیا ہے۔ دینی جماعتیں یہودی اور قادیانی لابی کی ہر سازش کا ڈٹ کر مقابلہ کریں گی۔ اسلام کو دیس نکالا دینے کی کوششیں کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔ حکومت نے آسیہ مسیح کا نام ای سی ایل میں شامل نہ کر کے بدعہدی کی ہے۔ وزارت مذہبی امور میں قائم تحفظ ناموس رسالت سیل کو ختم کرنا قابل مذمت ہے۔ اسلام کے نام پر بننے والے ملک میں نظام مصطفے کا نفاذ آئینی تقاضا ہے۔ حکومت بیرونی قوتوں کی ہدایات پر عمل کر کے ملک کی نظریاتی بنیادوں کو کمزور کر رہی ہے۔ دینی قوتوں سے ٹکرانے والی حکومت قائم نہیں رہ سکے گی۔ کراچی اور لاہور کے ملین مارچ نے ناموس رسالت کے خلاف ہونے والی سازشوں کو دفن کر دیا ہے۔

ان خیالات کا اظہار انھوں نے مال روڈ پر ملین مارچ کے بعد مختلف دینی راہنماؤں سے ملاقاتوں کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ صاحبزادہ شاہ اویس نورانی نے مزید کہا کہ آسیہ کیس کے فیصلے کو قوم کی واضع اکثریت نے مسترد کر دیا ہے۔ آسیہ میسج کیس کی نظرثانی درخواست کی سماعت کے کئے فل بنچ قائم کیا جائے اور سماعت کی کاروائی براہ راست نشر کی جائے۔ موجودہ حکومت کے دور میں قادیانی سازشیں تیز ہو گئی ہیں۔ پاکستان کی نظریاتی اساس پر حملے ناقابل برداشت ہیں۔ تحریک تحفظ ناموس رسالت ملک بھر میں پھیل چکی ہے۔ ناموس رسالت کے معاملے میں تمام دینی جماعتیں متحد اور یکسو ہیں۔ ایمان اور قرآن کی آواز دبنے نہیں دیں گے۔ نااہل حکمران اسلام دشمن بیرونی قوتوں کے ہاتھوں میں کھیل رہے ہیں۔ مطالبات پورے ہونے تک تحریک جاری رہے گی۔ شاہ اویس نورانی کا مزید کہنا تھا کہ پارلیمنٹ میں حکومتی جماعت کی خاتون نے اسرائیل نواز تقریر کر کے قوم کو تشویش اور اضطراب میں مبتلا کر دیا ہے۔ پی ٹی آئی نے تین ماہ میں ملک کو تباہ حال کر دیا ہے۔ کوئی طبقہ حکومت سے مطمئن نہیں۔
خبر کا کوڈ : 761614
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش